فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد کی کچری بازارمیں دکانداروں نے مبینہ موبائل چور کو پکڑکر تشددکا نشانہ بنایا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرتشددکانشانہ بننے والے چورکوحراست میں لے لیا۔
کچہری بازار کے علاقے میں دکانداروں نے ایک نوجوان کو مبینہ موبائل چوری کے الزام میں پکڑا لیا۔چور کے پکڑے جانے کی خبر پھیلی تو لوگ جمع ہوگئے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایااس سے بھی دل نہ بھرا تو سڑک پر مرغا بنا دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد سے چھڑا کر اپنے ہمرا تھانے لے گئی ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔