فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) سرگودھا، فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، سرگودھا میں ڈاکووں اور دیہاتیوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک دیہاتی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو فیصل آباد کی شہزاد کالونی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اس دوران ڈاکووں کا سامنا پولیس ٹیم سے ہوگیا، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا۔

دوسری جانب سرگودھا کے نواحی گاؤں 54 جنوبی میں ڈاکووں اور دیہاتیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک دیہاتی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں میں ایک روز قبل ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کے بعد دیہاتی پہرہ دے رہے تھے۔ دیہاتیوں نے پکڑے جانے والے ایک ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔