فیصل آباد جیل میں قید دو دہشتگردوں کو 14 جنوری کو پھانسی دینے کا فیصلہ

Hanging

Hanging

فیصل آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں 2 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں فیصل آباد جیل سپرٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گرد فیض احمد نے 2000 میں لانس نائیک طارق محمود کو ننکانہ صاحب میں شہید کیا تھا۔

دوسرے دہشت گرد محمد شریف نے 2004 ننکانہ صاحب میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکی ہیں لہذا دونوں دہشت گردوں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

عدالت نے دونوں دہشت گردوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈیتھ وانٹ جاری کر دئیے جس کے بعد اب عدالت نے دونوں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ دہشت گرد فیض احمد اور محمد شریف کو 14 جنوری کی صبح فجر کی نماز کے بعد پھانسی پرلٹکایا جائے گا۔