فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے راہنماوں نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے مطالبات کی منظوری تک جلد احتجاجی تحریک بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے راہنما جہانزیب امتیاز گل کی رہائش گاہ پر انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابا ب میں دھاندلی کی گی ہے جس میں پولنگ اور پولیس کے عملے نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی مدد کی ہے جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے زبردستی داخل ہو کر ودسرے ووٹرز کے ووٹ خود کاسٹ کیے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی کے وڈیو ثبوت پیش کیئے، جس میں مسلم لیگ ن کے کارکن خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ان کی بیلٹ پیروں پر خود مہریں لگا رہے ہیں۔