فیصل آباد کی خبریں 11/12/2016

 Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے زیراہتمام جامع مسجد حبیبیہ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں صدر میاں آصف اسلم جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج، فنانس سیکرٹری ملک مجدد سلیمان وائس چیئرمین ڈاکٹر نوید احمد شیخ، حاجی محمد رمضان، خواجہ نعیم، شیخ محمد حنیف، خواجہ شاہد حمید کے علاقہ نعت خواں طاہر عطاری، زبیر قادری، رفیق چشتی، خلیل احسان،صابرعطاری اورقاری غلام محی الدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرمیاں آصف اسلم نے کہاکہ معاشرے میں امن وامان نبی کریمۖ کی سیرت پرعمل پیراہونے میں مضمرہے۔ آپ ۖ کی حیات طیبہ پرعمل کرکے ہم دنیاوآخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،سرکار کی آمدکاماہ مقدس ہے جس میں ہمیں نبی کریم ۖ کے ارشادات پرعمل کرنے کاتہیہ کرنے کی ضرورت ہے۔آپ ۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان حضورنبی کریم کی تعلیمات پرعمل کریںمشکلات اورمصائب سے بھرپوراس دورمیں حضورۖ کی 13سالہ مکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے کہ کیسے نبی کریمۖ نے مکی زندگی میں ان مشکلات کا مردانہ وارمقابلہ کیاجس کانتیجہ بالاآخرحق کی فتح کی صورت میں نکلا،آج مسلمان دنیا کے جس کونے میں بھی ظلم وستم کاشکار ہیں تواس کی وجہ یہی ہے کہ مسلمان نے حضورۖ کی تعلیمات کوپس پشت ڈالاہواہے۔مسلمانوں کوباہمی اختلافات کو بھلاکرایک دوسرے کے ساتھ عفوودرگزرسے کام لینا چاہیے۔ورنہ معاشرے میں قیام امن کا خواب پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )عیدمیلادالنبی ۖ عالم اسلام کیلئے مسرت وخوشی کا عظیم دن ہے ہمیں اس دن کو مذہبی جوش وجذبہ سے منانا چاہیئے انجمن تاجران شیر گروپ چیئرمین فیصل آباد المعروف شخصیت تاجر لیڈر چوہدری امتیاز ربانی بلو نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیۖایسا عظمت وشان والا ہے جس کے صدقے ہمیں دونوں عیدیں اور جہانوں کی نعمتیں’برکتیں اور رحتمیں اللہ کریم نے عطا فرمائیں مسلمانان عالم خوش قسمت ہیں کہ نبی پاکۖکا دامن رحمت ہمیں نصیب ہوا شیخ محمد الیاس نے مزید کہا کہ ہم سب مسلمان کو چاہئے کہ عیدمیلادالنبیۖکو بھر پور عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائیں اس دن کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں میں مدنی انقلاب پیدا کرناچاہیے خصوصاًنماز کی پابندی کے ساتھ جھوٹ’غیبت’وعدہ خلافی’سودورشوت’ملاوٹ اور دیگر گناہوں سے پکی سچی توبہ کر کے نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ کے مطابق باعمل مسلمان بن جائیں انہوںنے مزید کہا کہ عید میلادالنبیۖکے پر مسرت موقع پر ہمیں اس دن کے حوالہ سے پر امن رہنا چاہیے اورمسلمان ہونے کا ثبوت ہیں۔اس اسلامی تہوار پر کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے دوسرے لوگوں کو پریشانی یا کوئی غیر انتظامی سسٹم اپنانا مقصود ہو۔خداتعالیٰ اپنے نبی پاک کے صدقے ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( ) تحریک انصاف ڈاکٹر ونگ ویسٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سرفراز اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ وزیر اعلی شہباز شریف کی سرپرستی میں سیاسی ”ڈان ”بن چکا ہے،ماڈل ٹائون میں 14افراد اورفیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خون سے اس کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اب سرکاری اراضی پرقبضہ کرنا بھی شروع کر دی ، رانا ثنااللہ نے محکمہ انہار کے اراضی پر قبضہ کر کے اپنا ڈیرہ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لاہور ہائیکورٹ از خود نوٹس لیکر رانا ثنااللہ سے سرکاری اراضی واگزار کر ا کے اس کے خلاف کارروائی کرے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیںکوئی سرکاری افسررانا ثنا اللہ کی مرضی بغیر تعینات نہیں ہوسکتا ۔ پولیس ، محکمہ صحت، ایجوکیشن ودیگر اداروںمیں کو رانا ثنااللہ نے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ تمام محکموںکے سربراہان سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے، بھتہ نہ دینے والے سرکاری افسرکو کھڈے لائن لگا دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )چیمبر آف کامرس انڈسٹری سابق صدر یوسف ڈائیز کیمیکلز ایگزیکٹوسینئر تاجرلیڈر میاں محمد ایوب صابر نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیۖ اس خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریمۖکو سارے جہانوں کے لئے باعث رحمت بنا کر بھیجا اور درود آپ پر رحمت کی دعا ہے اور ہمارے لیے باعث اجروثواب اور روحانی ترقی کا ذریعہ ہے۔میاں ایوب صابر نے یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول کی اطاعت اصل میں اللہ کی اطاعت ہے جس نے آپ کو سارے جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو حقیقی روشن خیالی آپ نے عطاکی اور حریت وآزادی کا درس آپ نے دیا۔رسول کریمۖنے جاہلیت کے اندھیرے ختم کئے اور صحابہ اکرام کا ایسا گروہ قائم کیا۔