فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم’ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب ودیگر مقامی رہنمائوں حسن نیازی’ مون خیال کاسترو’ شیخ شاہد جاوید’ چوہدری لطیف نذر اور اظہر نسیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے۔ کپتان نے 30ستمبر کو رائیونڈ پہنچنے کی کال دیدی ہے۔ رائیونڈ کی جانب مارچ دراصل حقیقی احتساب مارچ ہے۔ یہ مارچ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھائے گا اور ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سولوفلائٹ کا الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھیں۔ ٹی او آرز کمیٹی میں بیٹھ کر حکمرانوں کیخلاف دبنگ نعرے لگانے والے ہی اگر پیچھے ہٹ جائیں اور کرپشن کی اندر کھاتے پشت پناہی کریں تو پھر حق کے لیے لڑنے والوں کو سولوفلائٹ کرنا پڑتی ہے۔ ایسے بھی عمران خان نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اگر ان کے ساتھ نہیں ہو گا تو وہ اکیلے ہی کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے اور وہ اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ 30ستمبر کو صرف مارچ نہیں ہو گا بلکہ ایک سونامی ہو گی۔ تاحدنگاہ انسانی سر نظر آئیں گے اور یہ سرکٹ جائیں گے مگر نامراد نہیں لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی ایک بہت بڑی تعداد رائیونڈ کا رخ کرے گی اور ثابت کر دیںگ ے کہ اس پاک سرزمین پر کرپشن کے دلدادہ افراد کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی امپائرز کو ساتھ ملا کر میچ جیتنے والوں کو اب کوئی اننگز کھیلنے دیں گے۔ 30ستمبر کو صرف ٹی20 میچ ہو اور اس کا نتیجہ بھی یکطرفہ نکلے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما وصدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک اعلان کیا تھا کہ 3ستمبر کو لاہور کا رخ کریں گے۔ 3ستمبر آیا اور گزر گیا۔ اب پھر اعلان کیا ہے گھروں کے محاصرے کا تو فرق صرف یہ ڈالہ کہ 3کے پیچھے صفر لگا دیا ہے۔ 3ستمبر کی طرح اب 30ستمبر آئیگا اور آرام سے گزر جائیگا۔ اس روز سورج بھی مشرق کی جانب سے ہی نکلے گا اور کوئی اچنبے کی بات نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی کو معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ محترم کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اگر یہ ایجنڈا ان کے سابق سسر گولڈ اسمتھ کا ہے تو یہ بہت ہی تشویش ناک بہت ہے کیونکہ ایک یہودی کبھی ہمارے پاک ملک کیلئے اچھا نہیں سوچ سکتا۔ اس شخص کے پیچھے لگنے والے نہ جانے اپنے مستقبل کو کیوں دائو پر لگا رہے ہیں۔ ایک ایسا شخص جو اخلاقی طور پر بھی پستی میں گرا ہوا ہے اور بغیر کوئی کام کیے شہنشاہوں کی زندگی گزار رہے ہو تو عوام کو سوبار سوچنا چاہیے کہ یہ کبھی بھی ان کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا۔ اس شخص کی نگاہیں صرف اقتدار پر مرکوز ہیں اگر خدانخواستہ اس کو اقتدار مل گیا تو وطن عزیز میں گولڈ اسمتھ کی پالیسیاں چلیں گے اور گولڈ اسمتھ کے بارے میں ہر کسی کو معلوم ہے کہ وہ مسلمانوں کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ عوام سمجھ جائیں ورنہ سمجھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: سٹی کونسل107 کے چیئرمین ومتوقع ڈپٹی میئر چوہدری شفیق انصاری نے کہا ہے کہ گمراہ کن اور انتشار پھیلانے سیاست کرنیوالے ہر صورت ناکام ہونگے۔مو جو دہ حکو مت نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں ،تاجر برادری اکثریت پا کستان مسلم لیگ (ن)کے سا تھ ہے ۔ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عوام کی ترقی وخوشحالی ہے ،موجودہ قومی قیادت درست میں نیک نیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نو از شریف ملک کو ترقی یا فتہ مما لک کی صف میں کھڑ ا کر نا چاہتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے طول و عرض میں عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان خود کو اور اپنے کارکنا ن کو مصروف رکھنے کیلئے احتجا جی تحریکیں چلا رہے ہیں جس کا کو ئی بھی فائدہ نہیں ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : انجمن تاجران کارخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی منصوبوں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں جونومبر2017تک مکمل ہوجائیں گے ،توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔بجلی اور گیس کی پیداوار میں اضافے سے ان کی نرخوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی اورصنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کے خاتمہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک کے اندر نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے نیز ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں سہیل یوسف نے کہا ہے کہ و ز یر اعظم کا اپنے احتسا ب سے را ہ فرار اختیا ر کر نا اس با ت کا ثبوت ہے کہ ا ن کا دا من صاف نہیں و ز یر اعظم اگر پا نا مہ لیکس میں ملو ث نہیں تو پھر احتسا ب سے کیوں خوفزدہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی موجود ہ حکومت کی کرپشن پر خا مو ش تماشا ئی نہیں بنے گی اور پا ما نہ لیکس معا ملہ کو منطقی انجام تک پہنچا ئے گی ۔جمہور یت اور ملک کیلئے سب سے بڑا خطر ہ لیگی حکمرا ن ٹولہ کی کرپشن اقر با پرور ی اور بیڈ گورننس ہے صوبہ پنجاب ا س وقت لا قا نو نیت کی آگ میں جل ر ہا ہے پنجاب میں دہشتگرد وں کی نر سر یا ں ن لیگی حکومت کی مر ہو ن منت ہے۔