فیصل آباد : صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و صدر انجمن تاجران منٹگمری بازاری حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی عمران خان کا ایک اور بڑا یوٹرن ہے اور یہ یوٹرن لیکر عمران خان پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں’ دراصل انہیں معلوم تھا کہ مسلسل غیر حاضری کے باعث ان کے سروں پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے اور مراعات بھی دب جانے کا احتمال ہے اسی وجہ ے وہ بغیر مزدوری کئے اپنی ”مزدوری” اپنے واپس آرہے ہیں’ اب یہ اسپیکر کاحق بنتا ہے کہ وہ انہیں ایوان میں آنے سے روکیں اور ان کے بارے میں فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق کریں ‘ اب یہ تو ثابت ہو چکا ہے کہ پانامہ لیکس میں میاں نوازشریف کا دور دور تک بلکہ بہت دور تک کوئی نام نہیں ہے اور یہ بھی سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ روز رات کو وزارت عظمیٰ کی شیروانی استری کروا کر خوابوں کی دنیا میں حکومت کرنے والے عمران خان کے تمام سپنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ہم شروع دن سے یہی بات مسٹر یوٹرن خان کو سمجھاتے چلے آرہے ہیں کہ وزارت عظمی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے’ درد رکی خاک چھاننے کے بعد اب بھی عمران خان کو تھوڑی بہت عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام معاملات پارلیمنٹ میںلانا ہوں گے’ سڑکوں پر فیصلے کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے’ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں منہ کی کھانے کے بعد پارلیمنٹ میں واپسی یہ وہ یوٹرن ہے جس کی قیمت عمران خان اور ان کے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں چکانا پڑے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( )انجمن تاجران سٹی شیر گروپ فیصل آباد کے گروپ لیڈر رانا محمود الحسن ،چیئرمین امتیاز ربانی بلو ،صدر میاںرضوان صدیق، جنرل سیکرٹری شفاعت علی رانا، چوہدری احمدگجر اور دیگر ساتھیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں میلاد النبی ۖ پر انتظامیہ ،پولیس ، سیکورٹی اداروں اوردوسرے محکمے ہائی الرٹ رہے اورامن وامان کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھا شہری ان سے ایسی ہی فرض شناسی کی امید رکھتے تھے انہوںنے اپنی اچھی سابقہ روایات کو آگے بڑھایا ڈی سی او ، آرپی او اورسی پی او کے علاوہ سی ٹی او بہترین انتظامی صلاحیتوں کے آفیسر ثابت ہوئے ہیں تمام محکموںکے آفیسران و جوان اپنا فرض دیانتداری سے اداکرتے رہے یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کیا معاشروںکو پر امن ماحول ہمیشہ امن سے حاصل ہوتا ہے اوریہ سب پولیس انتظامیہ کے چوکس رہنے سے ہوتا ہے حکومت کی طرف سے دن رات ڈیوٹی دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سابق سینئر نائب صدر شہر کی المعروف کاروباری شخصیت سینئر تاجر لیڈر آف سوتر منڈی شیخ ندیم اللہ والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تاجروں کے مسائل پر عملی توجہ دے۔ وقت کو برباد کرنے سے ملک و قوم کا ناصرف نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک معاشی طور پر بہت پیچھے چلا جاتا ہے۔ امریکہ میں جو بھی جیتے پاکستان کو اُس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نواز حکومت وزیر خارجہ کو فوری تعینات کرے تاکہ پاکستان کی آواز صحیح طریقے سے عالمی برادری تک پہنچ سکے۔ عوام اور تاجروں کی رائے کو مقدم رکھ کر معاشی اہداف کے اعشاریے مقرر کیے جائیں۔ گیس اور بجلی کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود معاشی مسائل کی وجہ سے توانائی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے بیوروکریسی سیاسی حکومتوں کو تو بے وقوف بنا سکتی ہے مگر تاجروں اور صنعتکاروں کو نہیں۔ کرسمس کے یورپی آرڈرز کی شپ منٹ تاریخیں قریب ہیں اور ساتھ ہی سوئی گیس کی جعلی لوڈ شیڈنگ کرکے حکومتی سطح پر بیوروکریسی کو رشوت وصول کرنے کا ان آفیشل لائسنس دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح کی جائے اور امریکہ میں صدارتی تبدیلی پر تبصرے کرنے کی بجائے قومی لائحہ عمل طے کیا جائے۔ دنیا میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں مگر زندہ قومیں دنیا کی تبدیلیوں پر اپنی پالیسیاں واضح کرکے اپنی ترجیحات پر دوسروں کے ساتھ چلنے کا طریقہ اپنانا ہوگا۔ پاکستانی معیشت کو بلندی کی طرف لیجانے کیلئے مضبوط اور مستحکم پالیسیوں کی ضرورت ہے۔