فیصل آباد میں مقامی این جی او کے زیر اہتمام 61 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

Group Weeding

Group Weeding

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں 61 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اجتماعی شادی کی تقریب میں باراتیں خوب سج دھج کے ساتھ آئیں، جیون ساتھی ملنے پر دلہنوں کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔

فیصل آباد کی ایک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام 61 جوڑوں کی شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی، باراتیں خوب سج دھج کے ساتھ آئیں، جیون ساتھی ملنے پر دلہنوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ جوڑوں کو سلامی کے طور پر ایک لاکھ روپے کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ مخیر حضرات کی جانب سے اجتماعی شادی کے تقریب کے اہتمام پر دلہے بھی خوش نظر آئے۔ شادی کی تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی کے اِس دور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام خوش آئند ہے۔