فیصل آباد : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو بہنیں جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی نے دو بہنوں کی زندگیاں نگل لیں۔ گولیاں لگنے سے چار افراد زخمی بھی ہو گئے۔

تھانہ روڈالہ کی حدود میں عمران، فاروق اور ان کے ساتھیوں نے غفور نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو بہنیں تیس سالہ کلثوم اور پچیس سالہ بلقیس جاں بحق ہو گئیں۔

گولیاں لگنے سے حنیف، وکیل، عقیل اور نصر اللہ زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیرینہ دشمنی کے شاخسانے میں پہلے بھی دو افراد قتل ہو چکے ہیں۔