فیصل آباد :پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا اغوا کے بعد قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ، نوجوان کی لاش نواں لاہور اور خاتون کی گوجرہ نہر سے برآمد ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔

ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ چار سال پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ ٹھیکرانوالہ کی حدود میں دیہی مرکز کے ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکر اقصیٰ نے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر شادی کی ، دو روز پہلے لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں میاں بیوی کو اغوا کر لیا اور تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ شکیل کی لاش نواں لاہور کی نہر سے ملی جبکہ اقصیٰ کی لاش ایک روز بعد گوجرہ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔