فیصل آباد : لوڈشیدنگ کے خلاف پاور لومز ورکرز احتجاجا مرغا بن گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیدنگ کے خلاف پاورلومز ورکرز احتجاجا مرغے بن گئے۔ مظاہرین نے عبداللہ پور پل پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی۔ فیصل آباد میں مزدور تاجر انڈسٹری اتحاد کی کال پر پاور لومز مزدوروں نے شہر کے مختلف مقامات سے لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلیاں نکالیں اور جڑانوالہ روڑ عبداللہ پور پل پر کیمپ لگا کر دھرنا دیا۔

کچھ مزدوروں نے مرغے بن کر لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ صنعت کاروں اور مزدروں کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگا ر ہو رہے ہیں جبکہ پچیس فیصد کارخانے اور فیکٹریاں بجلی بحران کے باعث بند پڑی ہیں۔