فیصل آباد: بارہ سالہ ملازمہ کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثہ مشتعل

Heritage Enraged

Heritage Enraged

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گزشتہ روز مالکان کےمبینہ تشددسے ہلاک ہونے والی بارہ سالہ ملازمہ ماریہ کا پوسٹمارٹم نہ ہونے پر ورثہ مشتعل ہو گئے۔

الائیڈاسپتال کے باہر احتجاج کیا۔گزشتہ روز پیپلز کالونی کےعلاقے میں گھر میں کام کرنے والی بارہ سالہ ماریہ مالکان کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگئی تھی،جس کا پولیس نے تشدد کر نے والے میاں بیوی کو گرفتار کر کے ماریہ کی لاش الائیڈ اسپتال کے شعبہ پوسٹ پارٹم منتقل کی تھی۔

لیکن پولیس کی جانب قانونی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشہ روز سے ماریہ کی لاش کا پوسٹ پارٹم نہ ہوسکا تھا، جس کی وجہ ورثہ نے آج الائید اسپتال کے باہر احتجاج کیا احتجاج میں شامل خواتین نے پولیس اور راہ گیروں پر ڈنڈے برسائے، اورپولیس انتظامیاں کےخلاف نعرے بازی کی ، اسپتال انتظامیاں کی جانب سے آج پوسٹ پارٹم مکمل کی یقیں دہانی پر ورثہ نے احتجاج ختم کر دیا۔