فیصل آباد : خسرہ میں مبتلا مزید 3 بچے جاں بحق

Faisalabad Measles

Faisalabad Measles

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں خسرہ میں مبتلا مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تین ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد چالیس ہو گئی۔ فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں خسرے کے مرض میں مبتلا مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ ا سپتال میں خسرہ سے متاثرہ چھتیس بچے اب بھی زیرعلاج ہیں۔

11 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔دوسری طرف سرگودھا کے قصبہ لکسیاں کے رہائشی محنت کش سلطان علی کی 3 بیٹاں خسرہ کے مرض میں مبتلاہوکر ایک ہفتہ میں جاں بحق ہو گئیں جبکہ دیگر 4 بچے خسرہ کی وجہ سے موت وزندگی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

جیونیوز پر چلنے والی خبر کا وزیراعلی پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اوربچوں کو صحت کی بہتر اور مفت سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرصحت خلیل طاہر سندھو نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کا اگر سرگودھا میں علاج ممکن نہ ہوسکا تو لاہور میں چاروں بچوں کا علاج کروایا جائے گا۔