فیصل آباد: خسرہ بے قابو، مزید تین بچے دم توڑ گئے

Measles

Measles

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں خسرے سے تین بچے دم توڑ گئے۔ شہر میں موذی مرض سے جاں بحق بچوں کی تعداد باہتر ہوگئی۔ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب جہاں خسرہ کی وبا نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ موذی مرض آئے روز ننھی کلیوں کو مرجھانے میں مصروف ہے۔ آج فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج دو سالہ نور فاطمہ نو ماہ کا حذیفہ اور چھ سالہ عباس جان کی بازی ہار گئے۔

خسرہ نے صرف فیصل آباد میں باہتر بچوں کی جان لی ہے۔ پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں انسداد خسرہ مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں لیکن خسرہ ہے کہ قابو میں ہی نہیں آرہا۔ پنجاب بھر میں خسرہ کے سبب اب تک بائیس ہزار تین سو اکیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جن میں پانچ ہزار سات سو اکیاون کا تعلق لاہور سے ہے۔