فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کابل منظور ہونا دراصل دہشت گردوں کی موت ہے، تحریک انصاف سمیت جن جن سیا سی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اس بل کی منظوری کیلئے اپنا کردار ادا کیا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور جن چار افراد نے اس کی مخالفت کی اللہ ان کو بھی جلد ہدایت دے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام انگریز کا دیا ہوا تحفہ ہے اور یہ ایسا نظام ہے جس میں اکثراوقات ملزم کو مجرم ثابت کرنا ممکن نہیں رہتا کئی کئی مرتبہ تو قاتل بھی عدم ثبوت کی بنا پر بچ جاتے ہیں ، تاہم ملٹری کورٹس میں مقدمات کی سماعت سبک رفتاری سے ہوتی ہے اور مجرم جلد ازجلد کیفرقردار کو پہنچ جاتا ہے اب تک 2 سو سے زائد دہشت گردوں کو ملٹری کورٹس سے سزائے موت ہو چکی جن میں سے 24 کے قریب تختہ دار پر لٹکا ئے بھی جا چکے ہیں اس لئے ان عدالتوں کے قیام میں توسیع نا گزیر تھی امید ہے اب ملک وامن دشمنوں کو جلد از جلد ان کے انجام تک پہنچا نے میں مدد ملے گی اور وطن عزیز امن کا گہوارہ بنے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے بل کی حمایت ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں کی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک دشمن کوئی بھی ہو اسے کیفرکردار تک ضرور پہنچا جائے اور اس کا م کیلئے ملٹری کورٹس کو مزید کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہمارے اختلافات اصولی ہیں اور ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کر تے تاہم جہاں ملک وقوم کی سلامتی کا معاملہ ہو تووہاں سیاست نہیں چلتی ،عمران خان نے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دیکر ایک مرتبہ پھر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے ، سٹی صدر نے کہا کہ تحریک انصاف نے جب اس بل پر سٹینڈ لیا تو پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیا سی جماعتوں کو دوقدم پیچھے ہٹنا پڑا اگر ہم یہ کام نہ کرتے تو حکومت کیلئے اس بل کو ایسے پاس کروانا کسی صورت بھی ممکن نہیں تھا امید ہے اب سینیٹ سے بھی یہ بل اسی طرح دوتہائی اکثریت سے پاس ہو گا جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط ہونگے پھر یہ قانون لاگو ہو گا اور ملٹری کورٹس پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک شمنوں کا وجود اس دھرتی سے مکانے کیلئے اپنا کردار ادا کر نا شروع کر دیں گی۔