فیصل آباد : ایک ماہ قبل قتل کیے گئے نوجوان کے ورثا کا احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ایک ماہ قبل قتل کیے گئے نوجوان کے ورثا انصاف نہ ملنے سراپا احتجاج بن گئے۔ ضلع کونسل چوک میں ٹریفک معطل کر کے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ڈجکوٹ کے رہائشی محمد وارث کو ایک ماہ قبل قتل کیا گیا تھا۔

قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی اور دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے انھیں گرفتار کر رکھا ہے۔ مقتول کے ورثا نے ڈجکوٹ پولیس کے خلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس رشوت لے کر ملزموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، مظاہرین نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔