لیہ +کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ) جناح ہسپتال لاہور ،نشتر ملتان ،الائید فیصل آباد سمیت لیہ کے ڈاکٹر پے در پے ہلاکتوںپر قابوںپانے میں ناکام لاشوں کا سلسلہ جاری ۔زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی چک نمبر 105 کے 33 متاثرا افراد میں ایک گھر کے 14 افراد سمیت 16،چک نمبر 110 کے 8 متاثرا افراد میں سے ایک گھر کے چار افراد چک نمبر 109 کے 6 متاثرا افراد میں سے 4 چک نمبر 265 کے 6متاثرہ افراد میں سے 1شخص جاں بحق چک نمبر 105 کے عمر حیات کے 8 بیٹوں شہزاد حیات،خضر حیات،ارشاد ،رمضان،عرفان،سکندر،شیر محمد ،شہباز،اور اُن کی بیٹی فرزانہ،بھانجے سرور 5سالہ ارم بی بی ،2سالہ شائستہ سمیت 16افراد کی قرآن خوانی آج صبح 10 بجے ہو گی ،دیگر متاثرین میں سے 8افراد کو جناح ہسپتال لاہور میں موجود ۔لاہور کی ماہر ٹیم کے ڈاکٹر وں نے چک نمبر 105 میں کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا۔
ویڈیو لنک سے پتھیالو جسٹ سے مشاورت جاری ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انکوئری کمیٹی نے زہریلی مٹھائی کے بارے تحقیقاتی انکوئری مکمل کر لی 12ارکان پر مشتمل انکوئری کمیٹی عائشہ ممتاز DGفوڈاتھارٹی کی سر براہی میں ازسر نو مٹھائی کے نمونے حاصل کئے ہسپتالوں میں موجود ادویات کی مقدار اور معیار کو بھی چیک کیا گیا۔DGفوڈ کی موجوددگی میں ڈاکٹروں کو طلب کر کے لواحقین کے سوالات کے جوابات بھی طلب کئے گئے،انکوئری کمیٹی اپنی سفارشات مکمل کر کے لاہور روانہ ہو گئی جن ڈاکٹروں سے سوالات کئے گئے اُن میں ڈاکٹرظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر غلام مصطفی گیلانی MS،MSفتح پور ڈاکٹر دلاورسمیت دیگر ڈاکٹر شامل۔ماہرین کے مطابق سلفو لائل نامی زہر کی مٹھائی کی دکان میں موجود گی ؟کیا اس کو مٹھایوں میں استعمال کیا جاتا ہے ایسا ہوتا ہے تو اس کی مقدار کتنی ہوتی ہے اگر یہ سازش نہیں تو غفلت ضرور ہے لیہ فوڈ اتھارٹی پر سوالیہ نشان اور زہر سلفو لائل کا توڑ کیوں نہیں نکالا جاسکاعوام لیہ کی انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں کہ 28جاں بحق ہونے والے افراد اور 40متاثرین کو اب تک کیوں نہیں سمبھالا گیا۔
اصل صورت حال سامنے لائی جائےEDO محکمہ زراعت لیہ ظفر اللہ سندھو کے مطابق ضلع لیہ میں غیر رجسٹرڈ چائنہ پوڑی کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں 28بے گناہ معصوم ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری سمیت کسی بھی لیبارٹری نے زہر کی امیزش کی کوئی تصدیقی رپورٹ جاری نہیں کی انہوں نے کہا کہ محکمہ نے چوک اعظم میں 20جنوری 2016کو مقبول ٹریڈرزجوکہ دو نمبر زرعی ادویات بنا رہے تھے کہ خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن 3ماہ تک پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیااس کے علاوہ بھی 17افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن کی رائے کے مطابق چائنہ پوڑی کا زہراس قدر خطرناک نہیں لحاظہ ہلاکتوں کے اسباب کچھ اور لگتے ہیں جسے تلاش کیا جانا بہت ضروری ہے۔