فیصل آباد (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں آج علی الصبح قتل کے 2 مجرمان طاہر اور عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ طاہراورعمران نے 2005 میں جڑانوالا میں 4 افراد کو قتل کیا تھا۔
واضح ر ہے کہ ملک میں 2014 سے اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک 400 سے زائد ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔