فیصل آباد میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم شاہد شفیق کو عل الصبح پھانسی دے دی گئی جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم نے 2001 میں اپنی پھوپھو کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔