فیصل آباد (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں قتل کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم محمد افضل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ اس موقع پر جیل اور اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مجرم محمد افضل نے 1995 میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔