فیصل آباد کی خبریں 22/7/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران آڑھتیاں غلہ منڈی صدر حاجی آصف اسلم فنانس سیکرٹری ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ قوم کو وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے ان کو عہدے سے ہٹا نے کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ومعاشی ترقی کو روکنا ہے۔وز یر اعظم میاں محمدنوازشر یف نے چارسا ل میں پاکستا ن کو مختلف مسائل اوربحرا نو ں سے نجا ت د لا کر پاکستا ن کو معاشی استحکا م کے راستے پر گامز ن کر د یا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج ا گر غیرجمہوری روایا ت کو پروان چڑھا ئے گی تو مستقبل میں کوئی بھی حکومت اپنی آئینی مد ت پور ی نہیں کر سکے گی۔سیاسی میدان میں مقابلے کی ہمت نہ رکھنے والے چور دروازے سے اقتدارچاہتے ہیں۔ میاں نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور وہ سرخرو ہوں گے۔ شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم صدر سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میاں محمد طیب نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ پاک فوج ہے پاک فوج دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی بھارت کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی قا بل مذمت ہے پا کستانی افواج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ،بھارت کی کنٹرول لائین کی مسلسل خلاف ورزی خطے میں امن واما ن کے لیئے خطرہ ہے کشمیراورفلسطین میں مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اوربھارت نے مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر رکھی ہے ، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیراورفلسطین میں ہو رہی ہیں، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی سازشیں عروج پر ہیں لیکن مسلم حکمران بے بسی کا شکارہیں۔ ہر فورم پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بند کرتی رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( )مجلس وحدت مسلمین صوبائی تعلیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری امن کمیٹی ممبر فیصل آبادڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیر اور فلسطین کے مؤقف اور حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی وجہ سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں ۔اسرائیل کا فلسطین اور بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ صہیونی طاقتوں کی طرف سے فلسطینی عوام پر مظالم اور الاقصی کی تالہ بندی امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ اسلام دشمن قوتیں کبھی بھی مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں۔اسرائیل نے الاقصی کی بے حرمتی کرکے عذاب الٰہی کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلتوں پر او،آئی ،سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے۔ اسلامی ممالک کو قبلہ اول بیت المقدس کی سلامتی واستحکام کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کرنے والوں کو الاقصی پر صہیونیوں کا غاصبانہ قبضہ اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ مسلم حکمرانوں کو الاقصی پر اسرائیلی اقدامات کیخلاف متحد ہوکر واضح لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔ امت مسلمہ اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ۔ امت مسلمہ الاقصیٰ کی آزادی اور حرمین الشریفین کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیلئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔