فیصل آباد ( محمد سعید) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم تبلیغ حافظ عثمان شاکر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ذاتی ایجنڈے کے مفاد پر عمل پیرا قوم کو اکسا کر سڑکوں پر لانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ملک کا انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے عوام کے مفاد میں مداریوں کے چکر میں نہ آئیں حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تعلیم القرآن الحدیث 466 روڈ محلہ اشرف آباد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر مثالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہا حافظ عثمان شاکر نے مزید کہا کہ میں پاک فوج کو ملک کی دعائیں اور عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے بیرون ملک بیٹھ کر نیشنیلٹی حاصل کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں وہ ملک کا امن تباہ نہ کریں ملک میں عوام کو اگر سڑکوں پر لا کر ابلاغ و املاک کو نقصان پہنچانے سے دریغ کیا جائے کیونکہ ملک میں انارکی پھیلانے میں بیرونی طاقتیں بھی متحرک ہیں ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا مزید براںمسلم ریاستوں کے حکمران غیر مسلم آقاؤں کے غلام بن چکے ہیں جن سے غیر اور بھلائی کی کو ئی بھی امید نہیں کی جا سکتی۔
قبلہ اول کی حفاظت میں مسلم امہ ناکام رہی ہے اگر خدانخواستہ یہود و نصاری نے کعبہ کی طر ف توہین آمیز نگاہوں سے دیکھا تو کیا یہی نا اہل حکمران خانہ کعبہ کا تحفظ کر پائیں گے؟ عراق افغانستان، کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنی نا اتفاقی کے سبب یہود و نصاری مسلمانوں کی کمزوریوں فائدہ اٹھا رہے ہیں سمندری میں قبروں سے لاشیں نکال کر انکی بے حرمتی کرنے والوں کا انتظامیہ سراغ لگا کر انہیں سخت سے سخت سزا دیں۔