فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں نومولود بچے اغوا کرنے والے گروہ کی ایک رکن خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ باقی افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سول ہسپتال میں نومولود بچے کو دو خواتین نے اغوا کر لیا۔ بچے کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے ایک خاتوں کو حراست میں لے لیا۔
جس نے بتایا کہ وہ نومولود بچے اغوا کرتی ہے جبکہ اس گروہ میں اور بھی لوگ شامل ہیں۔ پولیس نے خاتون کو تھانہ سرگودھا روڈ میں بند کر دیا جبکہ اس گروہ کے مزید لوگوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک بچہ بھی بازایاب نہیں کرایا جا سکا۔