فیصل آباد کی خبریں 6/11/2013

عالمی ایوارڈ یافتہ مائیکروسافٹ پروفیشنل، ارفع کریم مرحومہ کے آبائی گائوں کو ماڈل ویلج بنانے کے لئے بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا، ڈی سی او نورالامین مینگل

فیصل آباد: عالمی ایوارڈ یافتہ مائیکروسافٹ پروفیشنل سرٹیفائیڈ ارفع کریم مرحومہ کے آبائی گائوں کو ماڈل ویلج بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گایہ بات ڈی سی او نورالامین مینگل نے سرگودھا روڈ پرارفع کریم نگر کے دورہ کے دوران ارفع کریم کے والد کرنل امجد کریم سے ملاقات کے دوران بتائی۔انہوں نے چھوٹی عمر میں عظیم کارناموں کی حامل ارفع کریم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ارفع کریم کی یادوں کو ہمیشہ تازہ رکھنے کے لئے اس گائوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ڈی سی او نے گائوں کے قبرستان جاکر ارفع کریم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
52 ارب روپے کے سکنڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم ر اجہ پرویز اشر ف کے خلاف سپریم کورٹ کا کاروائی کرنے کا حکم قومی امنگوں کاعکاس ہے،انجمن تاجران

فیصل آباد6دسمبر: فیصل آباد کے تاجروں نے 52 ارب روپے کے سکنڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم ر اجہ پرویز اشر ف ا لمعروف راجہ رینٹل کے خلاف سپریم کورٹ کی طرف سے کاروائی کرنے کے حکم کو قومی امنگوں کاعکاس قراردیااور عدالت عظمی سے اپیل کی کہ اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے ملک کے کھربوں روپے لوٹنے والے تمام لٹیروں کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ ضبط کی جائے اور اسوقت تک جیل میں رکھا جا ئے جب تک ان سے پائی پائی وصول نہیں ہو جا تی چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ، صوبائی صدر الحاج محمد نواز وہرہ ، قائدحاجی شیخ محمد بشیر ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ، سرپرست اعلی چوہدری غلام سرور ، سینئروائس چیئر مین مرزا محمد صدیق بیگ ،حاجی اسلم بھلی ،رانا سکندر اعظم ،حا جی عا بد، شیخ سعید ، شیخ محمد فاضل ،میاں آصف اسلم ، رانا ایوب منج ،مرزا اشرف مغل، رانااکرام اللہ ،حاجی نصیر یوسف وہرہ ،میاں رشید ،فاروق اللہ والا ، ،چو ہدری محمد اصغر، چوہدری خادم حسین مان ،چوہدری اشرف گجر ، لالہ معین شیخ ،نے کہا کہ پاکستان کو آج تاریخ کے جس بدترین حالات کا سامنا ہے اسکے ذمہ دارزر بابااور اسکے پالتوحواری ہیں جنکی لوٹ مار نے 5 سالو ںمیں صنعت و تجارت سمیت تمام ادارے تباہ اور ملک کو کنگال کر دیا ہے زرداری نے ملک کے ہر ادارے میںتوقیر صاد ق جیسے نوسر باز بٹھارکھے تھے جنکی سر پرستی کرنے والوں میںنہ صرف سابق وزراء اعظم گیلانی، راجہ رینٹل، ڈاکٹر عاصم ،رحمن ملک بلکہ خود صدر مملکت زرداری شامل تھے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں زرداری اور اسکے دونوں وزرائے اعظم سادات خاندان کے گیلانی اورراجہ داہر کے راجہ رینٹل نے قومی خزانہ کے ساتھ جو گھنائونا کھیل کھیلا گیا اسکی مثال شاید مغلیہ دور میں بھی نہ مل سکے اب یہ موجودہ حکومت کا فرض ہے جس عوام نے ووٹ اسی لئے دیا تھا کہ وہ ان تمام نا م نہاد لیڈروں سے لو ٹی ہوئی دولت نکلوائے جسکا انہوں قوم سے وعدہ کیا تھااگر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کرپشن اور مہنگائی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے مثالی کردار ادا نہ کیا تو ڈر ہے کہ دو وقت کی روٹی سے محروم عوام کا صبر حکمرانوں پر قہر بنکر نہ ٹوٹ پڑیخواجہ شاہد رزاق سکا ا ورمتذکرہ تاجر رہنمائوں نے پیچیدہ ٹیکس قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹیکس قوانین بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے بنائے جائیں تو اس سے حکومت اور تاجروں میںاعتماد فروغ پائے گا جومعیشت کی بہتری کاباعث بنے گا خواجہ شاہد سکا نے کہاکہ اگر حکومت خود انحصاری کی منزل پر پہنچنے اور عوام کی فلاح و بہبود کے پرو گراموں کوکامیاب بنانے میں مخلص ہے تو اسے تاجروں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت مند قومیں کھیلوں کے میدانوں سے ابھرتی ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید

فیصل آباد:معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صحت مند قومیں کھیلوں کے میدانوں سے ابھرتی ہیں لہذا نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ تواناجسم کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید نے ساندل پبلک کالج میں سپورٹس ویک کے اختتام پر مختلف مقابلوں کے ونرز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی او نورالامین مینگل،ڈائریکٹر سکولز چوہدری محمد اشرف،پرنسپل کالج نرگس فاروق،اساتذہ،والدین اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ صحت مند جسم ہی باصلاحیت دماغ کا حامل ہوتا ہے لہذا ایک پرعزم اور ذمہ دار قوم کی تشکیل کے لئے صحت بہت ضروری ہے جس کا سپورٹس کے ساتھ گہرا تعلق ہے اسی مقصد کے لئے ڈویژن بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولتیں ومواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکے۔انہوں نے کھیلوں کے مقابلے جتنے والوں کو مبارکباد دی اور کالج انتظامیہ سے کہا کہ وہ کھیلوں کے مختلف مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائیں۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا کہ طالب علموں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا رحجان پیدا کرکے ان کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صحت مند اور توانا رہنے کے لئے مختلف قسم کی کھیلوں میں بھرپور شرکت کریں۔پرنسپل کالج نے بتایا کہ سپورٹس ویک میں طلباء وطالبات کے مابین کرکٹ،والی بال،بیڈمنٹن،شارٹ اورلانگ جمپ اور رسہ کشی کے الگ الگ مقابلے ہوئے جس میں اقبال ہائوس نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکولز ، بچوں کامیلہ آج فن لینڈاقبال اسٹیڈیم میں ہوگا،ای ڈی اوایجوکیشن،شاہدہ سہیل افتتاح کریں گی

فیصل آباد: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بچوں کامیلہ آج 7دسمبرکو فن لینڈاقبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ای ڈی اوایجوکیشن فیصل آبادشاہدہ سہیل میلہ کاافتتاح کریں گی۔ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنثاراحمدجٹ مہمان خصوصی جبکہ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب سیدممتازحسین شاہ مہمان اعزاز کے طورپرشرکت کریں گے۔میلہ کے موقع پرتقریب تقسیم انعامات کی صدارت ممبرقومی اسمبلی میاںمحمدفاروق کریں گے۔چیف آرگنائرز رانامقرب الٰہی کے مطابق دیگرمہمانان گرامی میں پرویزاخترای ڈی اولاہور،سیدتوقیرحسین شاہ ای ڈی اوچنیوٹ،چوہدری نسیم احمدزاہد ای ڈی اوجھنگ،مسز کشورناہید رانا کنٹرولرامتحانات جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،محمدصہیب عمران سابق ای ڈی اوفیصل آباد،چوہدری خالد محمود ڈی ای اوسیکنڈری،چوہدری خالد اخترڈی ای اوسیکنڈری ننکانہ صاحب،ڈی ای اوایلیمنٹری چنیوٹ مسز وسیمہ زاہد،ڈی ای اوایلیمنٹری رخسانہ گلشن ،ڈی ای اوپرائیویٹ سکولز فیصل آباد ڈاکٹرسیف اللہ،ڈپٹی ڈی ای اوشاہ کوٹ محمدطاہرصدیقی،ڈپٹی ڈی ای اوشہنازپروین ،اطہرکامران ودیگربھی شرکت کریں گے۔بچوں کے میلہ میں بچوں کی دلچسپی کے پروگرام،میوزیکل شو،کامیڈی شو،جھومر،پی ٹی شوکے پروگرام شامل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ملک میںکوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے۔ حکومت کالعدم جماعتوں کی سر پرستی کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لے

فیصل آباد: سپاہ مصطفی پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد صادق سیالوی نے مرکزی دارالعلوم جامعہ رضویہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ جشن عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں پر پابندی کامطالبہ کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔ حکومت وقت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ امریکہ نواز اور طالبان نواز دونوں طبقات پاکستان کے دشمن ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے سپاہ مصطفی پاکستان کے صدر علامہ محمد صادق سیالوی کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا ۔ اس مو قع پر علامہ محمد صادق سیالوی نے بانی سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استحکام پاکستان اور نظام مصطفی ۖ کیلئے شب و روز مثالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علامہ محمد صادق سیالوی کی قیادت میں وفد کے ہمراہ علامہ محمد ممتاز ثاقب ، رانا ندیم اور علامہ غلام مجتبیٰ بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ فسادات کروا کر ملک کا امن تباہ کروانا چاہتے ہیں ۔ ملک میںکوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے۔ حکومت کالعدم جماعتوں کی سر پرستی کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لے۔ ملاقات کے دوران خرم شہزاد مصطفائی، محمد اسد رضوی ،ملک رضوان مصطفائی و دیگر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سڑکوں پر ٹریفک نظم وضبط کو برقرار کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک آگہی ناگزیر ہے،چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور

مقاصد کے حصول کے لیئے، اساتذہ اور سٹوڈنٹس سے ہمیں بے شمار توقعات ہیں لہذا وہ بھی متحرک ہو کر اپنا کردار ادا کریں

فیصل آباد: چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے ٹریفک آگہی مہم کے سلسلہ میں شہر بھر کی اہم شاہرات پر پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک نظم وضبط کو برقرار کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک آگہی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہرفرد اس سلسلہ اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک آگہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے لئے ٹریفک پولیس متعدد اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے اہم چوکوں میں بریفنگ کا سلسلہ شروع کئے جانے کا مقصد بھی ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے۔ لائن لین کی پابندی، ہیلمٹ کا استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل نہ سننا جیسے وہ اقدامات ہیں جس سے شہریوں کا سڑکوں پر محفوظ سفر ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے آگہی مہم کے حوالے سے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس آئندہ بھی بے شمار پراجیکٹس کرنے کی خواہاں ہے تاہم جب تک شہری تعاون نہیں کریں گے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔ اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ اساتذہ اور سٹوڈنٹس سے ہمیں بے شمار توقعات ہیں لہذا وہ بھی متحرک ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔