فیصل آباد کی خبریں 12/4/2014

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی رہنما اور انٹرنیشنل انٹرفیتھ اسلامی اسکالر مخدوم زادہ سید محمد زکریا کو ٹیلی فون پر قتل کرنے کی دھمکیاں دینے اور سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے مرکز جامعہ عبیدیہ علامہ اقبال کالونی کو اڑانے کی دھمکیاں دینے پر نامعلوم شخص کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس فعل کے خلاف سلسلہ عالیہ سے وابستہ ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ایسے بدبخت کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم مخدوم زاہ سید محمد زکریا نے وابستگان خانقاہ عبیدیہ کوصبر کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں کسی بھی سخت ردعمل سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا بزدل اور دین دشمن عناصر ٹیلی فون پر دھمکیاں دے کر شہر کی پرامن فضا کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر اسلام، پاکستان اور اپنے شہر کے ایک ایک انچ کا تحفظ کریں گے۔ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( خصوصی رپورٹر )پاکستان میں اقلیتوں کے جان مال کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے مگر مذہب کی توہین کرنے اور ختم نبوت کے منکرین کوجھوٹ کی تبلیغ کیلئے کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ امین پور بازر ،مصطفےٰ آباد اور دیگر قادیانی عبادتگاہوں کے قریبی بازاروں میں قادیانی پرائیویٹ مسلح دہشتگردوںکے سیکورٹی کے نام پررہائشیوں کو قید کرکے ناکے اشتعال کا باعث بن رہے ہیں ۔ گوہر شاہی فتنہ کے دیواروں پر لگے پوسٹر بھی مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ حکومت غیرقانونی ناکے اور پوسٹر ختم کروائے۔ختم نبوت پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وفاقی وزارت داخلہ، صوبائی سیکرٹری داخلہ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او نورالامین مینگل، سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف اور دیگر حکومتی عہدیداران قادیانیوں کے غیر قانونی اقدامات روکیں۔قانون کی رو سے کوئی قادیانی اور احمدی کسی مسلمان کو ورغلا نہیں سکتا اور کھلم کھلااپنے مذہب کا پرچار نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام الفتح گراؤنڈ سلیمی چوک میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حافظ ناصرالدین خاکوانی ،مرکزی ناظم اعلیٰ عزیز الرحمن جالندھری’ مولانا اللہ وسایا’ علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری’ مفتی محمد طیب’ اسماعیل شجاع آبادی’ بھتیجا مرزا مسرور سابق قادیانی شمس الدین’ قاری محمد یاسین’ سید فاروق ناصر شاہ’ عبدالرشید غازی’ مولانا عبدالشکور رضوی،سید خبیب احمد شاہ’ سید مظہرعلی شاہ سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع کرنا وقت کی ضرورت ہے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو روکے بغیر ختم نبوت کا دفاع ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقانیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے ختم نبوت کے پروانے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ختم نبوت کا دفاع کریں گے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا قادیانیت کی مشکوک سرگرمیوںکو لگام دی جائے تاکہ عشق رسول ۖپر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے مسلمان سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوت کے دفاع کے لیے میدان عمل میں نکلنے کے لیے تیار رہیں۔ مقررین نے کہا کہ تمام مسالک کو متحد ہوکر عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لیے اپنا موثر و مثالی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہم دو قومی نظریہ کے پاسبان ہیں اور عقیدہ ختم نبوت پہ کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔علاوہ ازیں مصطفےٰ آباد گلی نمبر7یوسف مسجد کے نمازیوں اور اہل محلہ کی درخواست پر ڈی سی او نے گلی نمبر6اور 7کو قادیانی عبادتگاہ کے قریب چارگلیوں میں ناکے لگانے، قادیانی گھروں پر غیرقانونی طور پر شعار اسلام اور قرآنی آیات اور اسلامی الفاظ لکھے جانے کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکنوں نے امتناع قادیانیت ایکٹ 1984کی کھلے عام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 295سے، سی اور298سی کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر ) ممتاز صنعتکار اور بین المذاہب امن کونسل کے وائس چیئرمین علامہ ضیاء الرحمن انوری نے کہا ہے کہ دھماکے کرنے والے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مذموم ارادے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ پنڈی دھماکے پر واضح طور پر بے گناہوں کو قتل کرنے کو حرام قرار دینے کا بیان حوصلہ افزا ہے۔ ایسے بیانات مذاکرات کی کامیابی کی دلیل ہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل، انڈیا، امریکہ سمیت مختلف ممالک پاکستان میں اپنی ایجنسیوں کے ذریعے بین الاقوامی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں استعمال ہونے والے یقینا پاکستان دوست نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ طالبان اور حکومت کی جانب سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے استقامت کی دعا کرے۔ تاکہ ملک میں امن وامان قائم ہو اور ملکی معیشت ترقی کی راہ پر چل سکے۔