فیصل آباد کی خبریں 28/03/2015

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 میں دھاندلیوں بارے تحریک انصاف کی خواہش پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کا تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کے عمل کو جمہوریت کا حسن اور پارلیمانی بالا دستی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاملہ عدالت خود طے کرے گی کہ 342 ممبروں کی قومی اسمبلی میں 30 نشستیں رکھنے والے عمران خان کو سنی دھاندلی کی بات کرتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں مسلسل چالیس روز تک شریک نہ ہو اسکی اپنی حیثیت کیا رہ جاتی ہے ؟حافظ طاہر جمیل نے واضح کیا کہ الیکشن 2013ء بارے قوم تحریک انصاف کے دوہرے کردار بارے پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ پنجاب ‘سندھ اور بلوچستان میں تو دھاندلی ہوگئی مگر وہ کونسا فارمولا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جسٹس افتخار چوہدری انتخابی دھاندلی نہ کرواسکے ‘حافظ طاہر جمیل میاں نے تحریک انصاف کی قیادت سے اپیل کی کہ خدا کیلئے زہریلے پراپیگنڈے کی سیاست بند کرکے مستحکم ہوئی قومی معیشت کو آگے بڑھنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد :انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے نائب صدر اور صدر انجمن تاجران چناب مارکیٹ ملک اکبر حیات نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیرں سے نجات دلانے کیلئے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی بدحالی کی بنیادی وجہ بلاشبہ توانائی کا بحران ہی ہے، اگر کالاباغ ڈیم سیمت و دیگر آبی ذخائر تعمیرہو جائیں،تو پاکستان میں سبنر انقلاب آ جائے گا جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے موجود آبی ذخائراور پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد دن بدن کم ہو رہی ہے،اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ 2015 تک آبی ذخائرتعمیر نہ کیے گئے تو ملک میں پانی کی قلت بحرانی کیفیت اختیار کر جائے گی۔اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے پانی کی قلت سے بچنے کیلئے کالا باغ ڈیم، دیامر، بھاشا، مہمند، اکھوڑی، بونجی،کرم تنگی، منڈا،داسو ڈیم فوری تعمیر کیے جائیں، موجود ہ حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیرکے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں اور جس طرح تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر لایا گیا اس طرح نئے آبی ذخائر تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائیبلکہ تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے ان کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال ‘ چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ جنر ل سیکرٹری تنویر ریاض سینئر ‘نائب صدر طارق محمودقادری ‘ نائب صدور ملک اکبرحیات’ مرزادائود ابراہیم ‘ رانا خالد ‘ رانا عبدالحمید ‘ میاںشکیل عابد اور عرفان منج نے دو روز قبل مانانوالہ میں بنک ڈکیتی کو فیصل آباد میں امن وامان کی بدترین صورتحال کی تازہ مثال جبکہ شہر میں اوسطً روزانہ 35 وارداتوں کو عوام کے جان و مال کے عدم تحفظ کی عکاس قرار دیتے ہوئے ڈی سی او نورالامین مینگل ‘ آرپی او احسان طفیل اور سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک سے لاء اینڈ آرڈر کے انتظامات کو موثر بنانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگراصلاح احوال پر توجہ نہ دی گئی تو شہری سڑکوں پر آجائیں گے۔ ایک مشترکہ بیان میں تاجر راہنمائوں نے کہا کہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر کے 80 لاکھ عوام کی حفاظت صرف چار ہزار پولیس اہلکاروں سے کرانے مزید بری صورتحال کیلئے تیار رہیں چوہدری پرویز اقبال کموکا نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فیصل آباد پولیس میں مزید دس ہزار ملازمین بھرتی اور انہیںدہشتگردی جیسے حالات سے نمٹنے کی تربیت دے کر فرائض پر مامور کیا جائے وگرنہ یہاں امن و امان قائم رکھنا انتہائی دشوار ہو جائے گا ۔ چوہدری ظفر اقبال سندھو اور تنویر ریاض نے بنکوں و مالیاتی اداروں کیساتھ کمرشل مراکز کی حفاظت کے لیے خصوصی کمانڈو فورس تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔