فیصل آباد کی خبریں 29/3/2014
Posted on March 31, 2014 By Geo3 Webmaster سٹی نیوز
5سال سے 16سال تک کی عمرکے بچوں کوسکولوںمیں لانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے حکومت کاہاتھ بٹائیں
فیصل آباد ( ایچ ایس این)5سال سے 16سال تک کی عمرکے بچوں کوسکولوںمیں لانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے حکومت کاہاتھ بٹائیں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈی ای اومحمدطاہرصدیقی نے فاطمہ سکول سسٹم دھاندرہ میںمنعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سٹی صدرخواتین ونگ ن لیگ شمائلہ چوہدری ،سینئرنائب صدر مسززاہدہ بھٹی ،عبدالستارطاہر اوررانامقرب الٰہی نے بھی شرکت کی۔مہمان خصوصی محمدطاہرصدیقی نے کہاکہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کوئی بھی بچہ فطرتاًنالائق نہیں ہوتا اس کومعاشرے ہی بے راہ روی کاشکا رکرتاہے ۔نجی تعلیمی سیکٹرپہلے ہی شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے گراں قدرخدمات انجام دے رہاہے بلکہ حکومت کے شانہ بشانہ کام کرکے ہاتھ بٹارہاہے اب آنے والے دنوں میں پرائیویٹ سیکٹر کوشش کرے کہ وہ ہربچے کوسکول لانے کے لئے اپنے تئیں بھرپورکوششیں کرے اورپنجاب حکومت کے اس مشن کو اپنامشن سمجھ کر حکومت وقت کاساتھ دے کہ پانچ سال سے سولہ تک کی عمرکے تمام بچوں کوسکولوںمیں داخل کروایاجائے تاکہ ہم 100فیصدشرح خواندگی کے حصول کی طرف قدم بڑھاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،میں طالبات کی شرح 47فیصد سے تجاوزر کر چکی ،طالبات اور خواتین سٹاف کیلئے خاطر خواہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد
فیصل آباد ( ایچ ایس این)زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں خواتین اساتذہ’ انتظامی سٹاف اور طالبات کیلئے فیملی فن ڈے و مینا بازارکا آغاز ہوگیا۔خواتین کیلئے مخصوص ایک روزہ فن فیئر و مینا بازار کا افتتاح بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر ‘ایوان بالا (راجیہ سبھا) کے رکن ڈاکٹر منوہر سنگھ گل نے کیا۔ آفس آف دی سینئر ٹیوٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل ہوم اکنامکس کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ فیملی فن ڈے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ یونیورسٹی کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر منوہر سنگھ گل نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل اورہر سطح پر ان کے کردار کی موثرپذیرائی کئے بغیر ترقی کے اہداف کماحقہ حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرچند بھارت میں سول سوسائٹی کے متحرک کردار اور بااختیار عدالتی و انتظامی نظام کی وجہ سے خواتین کیلئے گھر’دفاتر اور چار دیواری سے باہر ذاتی و پیشہ وارانہ اُمور کی انجام دہی میں خاطر خواہ آسانیاں پیدا ہوئی ہیںاور ماضی قریب میں پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری ملازمتوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ فیصلہ ساز اداروں میں اوپن میرٹ کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے کوٹہ بھی مختص کیاجا چکا ہے تاہم ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں انڈرو پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں طالبات کی شرح 47فیصد سے تجاوزر کر چکی ہے جبکہ انتظامی سٹاف و اساتذہ میں بھی ان کی تعداد میں مثالی اضافہ کیاگیاہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں طالبات اور خواتین سٹاف کیلئے خاطر خواہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کی وجہ سے انہیں مکمل یکسوئی اور آزادی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ اُمور کو آگے بڑھانے میں مددمل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں شادی شدہ خواتین و طالبات کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹر کو پنجاب حکومت کے تعاون سے نئے رجحانات او ر ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ فیملی فن ڈے و مینا بازار میں خواتین کیلئے جیولری’ ریڈی میڈ گارمنٹس اور گھریلواستعمال کی اشیاء نمائش میں رکھی گئی تھیںجبکہ خواتین اور بچوں کیلئے جھولوں ‘ فاسٹ فوڈ اور باربی کیوسمیت دیگر دلچسپیوں کے ساتھ ساتھ سائیکل ریس کا بھی خاص طور پر انعقاد کیاگیاتھا۔ نتائج کے مطابق سائیکل ریس میں نگین فاروق نے فتح حاصل کی جبکہ مہرالنساء نے دوسری ‘ ماہاصدیق نے تیسری’ عائشہ لیاقت نے چوتھی اور رونا خان نے پانچویں اور عائشہ طاہر نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔فن فیئر اور مینا بازار میں ضلع بھر میں خواتین کے تعلیمی اداروں اور سکولوں سے ہزاروں طالبات اور فیملیز نے خاص طور پر شرکت کی اور یونیورسٹی میں خوبصورت پروگرام کے انعقاد کو ایک صحت افزائ’ دل پذیر اور بہارآمیزیادگارسے تعبیر کیا۔اقبال آڈیٹوریم میں ایگریرین سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ کلچرل شو کی مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل جبکہ مہمان اعزاز رکن صوبائی اسمبلی ثریا نسیم تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آبادمیں منفرد اور نادر کاروں کا میلہ، 6 اپریل کو ڈی گرائونڈ میں منعقد ہو گا
فیصل آباد (ایچ ایس این)کار میلے کا انعقاد 6 اپریل کو ڈی گرائونڈ میںہو گا ۔ کار میلہ میں ایگزیکٹو، پرفارمر،سپورٹس ‘نایاب اور دیدہ زیب کاریں نمائش کے لئے رکھی جائیں گی ۔ فیصل آبادمیں منفرد اور نادر کاروں کا میلہ پہلی مرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ اس میلہ میں پاکستان کے کونے کونے سے کاروں کے شوقین شرکت کریں گے ۔ میلہ کو کامیاب بنانے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس ایونٹ کے چیئرمین ایم پی اے محمد نواز ملک ہونگے ۔ کینال میلہ کو شہریوں کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی اس میں میڈیا کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔ کار میلہ کو کامیاب اور دلچسپ بنانے کے لئے میڈیا اپنا تعاون جاری رکھے ۔ یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل نے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم پی ایز محمد نواز ملک ، فقیر حسین ڈوگر، حاجی خالد سعید ، ڈائریکٹر لائلپور میوزیم میاں عتیق الرحمن ، ڈی او ایچ آر ایم ملک مشتاق ٹوانہ ، ڈی او سپورٹس طارق نذیر کے علاوہ دیگر مختلف محکموں کے افسران