فیصل آباد کی خبریں کی خبریں 28/09/2015

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ’ صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض سمیت ظریف خان نیازی ‘ عبداللہ خان دمڑ ‘ میاں طیب ‘ مدثر جواد ‘ کامران گیلانی’ میاں معین الدین ‘ شیخ شفیق اور نعیم اللہ خان نے سانحہ منٰی پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے قیمتیں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ خاص طور پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سوگواروں کیساتھ گہرے غم کااظہار کیا ہے ایک مشترکہ بیان میں تاجر راہنمائوں نے کہا کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران زبردست رش کے باعث جو صورتحال پیدا ہوئی اس نے پورے عالم اسلام کو سوگوار کردیا۔ پاکستانی سفارتخانے اورسعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں پڑی میتوں اورزخمیوں کی تفصیلات تک متعلقہ ہسپتالوں سے حاصل نہیں کی گئیں۔ حکومت پاکستان 9 ہلاکتوں کی اطلاع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز 22 اموات کی خبر دے رہے ہیں برطانوی اخبار گارجین 360 پاکستانیوں کے کچلے جانے سے شہید ہونیکی خبر شائع کر چکا ہے اس لیے وزیراعظم نیویارک سے حکم جاری کرنیکی بجائے حقائق عوام تک پہنچانے اورسوگواروں کے سکون و اطمینان کا سامان پیدا کرتے تاجر راہنمائوں نے سوگوار خاندانوں کیساتھ گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
…………………………………….
…………………………………….

فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے سانحہ منٰی کو عالم اسلام کا گہرا غم قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ کی غفلت کو افسوسناک بلکہ روح فرسا قراردیا۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ رمی کے دوران حجاج کرام کی بڑی تعداد کے باعث سعودی حکام خاص طور پر حج انتظامات کرنیوالی تنظیموں کو ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے خصوصی توجہ دینی چاہیے تھی۔ چند ایمرجنسی کنٹرول کی ٹیمیں تیار ہونی چاہئیں تھیں۔ تاجر راہنما نے بڑی تعداد میں شہادتوں کو بڑا المیہ قرار دیا اورخاص طور پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے بارے خبروں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کچلے جانیوالے افراد کی میتوں کی شناخت کے عمل کے وقت پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی توجہ دینی چاہیے تھی تاکہ یہاں موجود ان کے اہل خانہ کی ذہنی اذیت میں کمی اور انہیں باخبر ہونے رکھنے بارے معاملات تیزی سے سرانجام پاسکتے ۔ حافظ طاہر جمیل میاں نے فیصل آباد سمیت پاکستان بھر میں سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنیکی کی دعا بھی کی ہے۔
…………………………………….
…………………………………….

فیصل آباد: تھانہ سمن آباد کے علاقہ مقصود آباد میں 20سے زائد مسلح افراد نے مقامی صحافی افتخار حسین کے گھر میں زبردستی گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے تین خواتین سمیت 8افراد کو شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ملزمان جاوید ‘نصیر ‘وسیم ‘چاند قصائی ‘مانی جنگلی ‘رشید ‘شان اعوان ‘شانی پٹھان نے مرکزی ملزم ساجد اور 10نا معلوم افراد کے ہمراہ محمد سلیم کے گھر دھاوا بول دیا گھر میں زبردستی گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا اور فائرنگ کردی جس کے زد میں آکر 50سالہ ثمینہ ’24سالہ عدیل ’60سالہ سلیم گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔جبکہ حمیرا ‘سمیرا ‘راشد ‘عرفان قیصر کو ڈنڈے سوٹے مار کر لہو لہان کردیا ۔ملزم ساجد کے ہم زلف کاشف کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس پر مشتعل ہوکر ملزمان نے انتہائی قدم اٹھایا ۔پولیس نے ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرکے باقیوں کی تلاش شروع کردی۔