فیصل آباد : دو اہلکاروں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک قتل، دوسرا فرار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پولیس لائین میں دو اہلکا ر آپس میں جھگڑ پڑے جس پر ساتھی اہلکار نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جڑانوالہ روڈ پر واقع سنٹرل جیل کے قریب پولیس لائن میں موجود دو اہلکار اخبار پہلے پڑھنے پر جھگڑ پڑے جس پر بشارت نامی کاسٹیبل نے ساتھی کاسٹیبل رشید پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے حاں بحق ہونے والے اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور فارنگ کرنے والے اہلکار بشارت کو گرفتار کر کے اس کے خاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔