فیصل آباد: کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، پانچ ہینڈ گرنیڈ برآمد

Arrested

Arrested

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق عاطف ، عاقب اور حمید کو بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزموں کی گرفتاری چند روز پہلے حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں عمل میں لائی گئی تھی۔

اور سانحہ واہگہ بارڈر کے بعد ہونے والی گرفتاریوں سے تعلق جوڑا جا رہا ہے ۔ پکڑے جانے والے ملزموں کی نشاندہی پر حساس ادارے اور پولیس کی خصوصی ٹیم مزید افراد کو تلاش کر رہی ہے۔