23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔سید طارق علی

Tariq Ali Shah

Tariq Ali Shah

فیصل آباد: دی گریٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اور ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کر رہے ہیں۔ قومی کو آزادی کے صحیح مقاصد حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ کاروائیوں نے ملکی وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کے بعد بھارت میں بھی مسیحی عبادت گاہوں پر نشانہ بنا کر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بھارت میں چرچ پر حملے کے بعد امکان ہے کہ یوحنا آباد سانحہ کی کڑی بھی بھارت سے ملتی ہو اور بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی ایشیا میں مذہبی انتشار پھیلا کر یہودیت کا پرچار کرنا چاہتے ہیں۔ طارق علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم میں بڑا جذبہ ہے۔

پاکستانی قوم کے حوصلے اور اعتماد کو دنیا کی کوئی بھی طاقت متزلزل نہیں کرسکتی۔