فیصل آباد میں المناک سانحہ، پانچ بچے کنویں میں گر گئے، تین جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ریسکیو حکام کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر مکوآنہ بائی پاس کے قریب ایک بھٹہ خشت کے مالک نے کنواں نما تالاب کھود رکھا تھا جس کی گہرائی 20 سے 25 فٹ تک تھی۔ قریبی آبادی کے بچے کنویں کے پاس کھیل رہے تھے کہ اس میں جا گرے۔

ریسکیو 1122 اور اہل علاقہ نے بچوں کو باہر نکالا تو تین بچے موقع پر دم توڑ چکے تھے جن میں 6 سالہ کرن، 8 سالہ یاسین اور 10 سالہ احمد شامل ہیں جبکہ دس سالہ تاج دین اور 9 سالہ احمد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ہسپتال منتقل کئے گئے دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔