فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے رائے ونڈ کا گھیرائو کرنے کے عمران خان کے بیان کو انتہائی غیر ضروری اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف 120 سے زائد دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے رہے’ ملک و قوم کا کھربوں روپے کا نقصان کیا مگر متوالوں نے ایک مرتبہ بھی بنی گالا کا رخ نہیں کیا’ رائے ونڈ یعنی جاتی امرامیں میاں نوازشریف کی ذاتی رہائشگاہ ہے جہاں ان کی فیملی رہائش پذیر ہے ‘ عمران خان کا ان کی فیملی کو براہ راست نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے’
آج قوم کو معلوم ہوگیا ہے کہ ریحام خان کیوں ان کو چھوڑ کر چلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سونامی خان کی کوئی ذاتی پالیسی نہیں وہ صرف ”شیدا ٹلی” اور جہانگیر ترین جیسے شیطانی ذہنیت کے حامل لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں اورصرف و ہ فیصلے کررہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ‘ اگر وہ رائے ونڈ کا رخ کریں گے تو کیا مسلم لیگ (ن) کے متوالے خاموش رہیں گے عوام کا سیاسی پارٹیوں کے نام پر تصادم کروا کر عمران خان لوگوں کے بچے مروانا چاہتے ہیں لہٰذا عوام آنکھیں اور کان کھلے رکھ کر دل اور دماغ سے پوچھیں’ سونامی خان کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے اس کیلئے کتنے لوگ مرتے ہیں اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں ‘ یہ وقت مفاد پرستی کی سیاست کا نہیں’ یہ وقت وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا ہے جس پر شریف برادران پہلے ہی عمل کررہے ہیں۔