فیصل آباد : پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 71 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری انتظار عدیل تاج نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کے معاملے میں تحریک انصاف’ جماعت اسلامی اور شیخ رشید کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھرثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف جمہوریت کو بچانے اور اس کی آبیاری کیلئے دن رات کوشاں ہے اقتدار کبھی بھی پیپلزپارٹی کی منزل نہیں رہا ‘ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ حقیقی معنوں میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرر ہے ہیں اور وہ جمہوریت و جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ‘
انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کی نظروں میں اقتدار کی کوئی اہمیت ہوتی تو جب عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا تو اس وقت بہترین موقع تھا کہ ان دونوں کا ساتھ دے کر میاں نوازشریف کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیتی ۔ مگر اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے صرف جمہوریت کا ساتھ دیا نہ کہ شریف برادران کا عدیل تاج نے مزید کہا کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے’ یہ انکوائری کمیشن بننے کے بعد احتجاج کرنیوالوں کو بھی ٹھنڈ پڑ جائے گی اور وطن عزیز میں افراتفری نہیں پھیلے گی تاہم حالات جو بھی ہوں پیپلزپارٹی صرف جمہوریت کا ساتھ دے گی کسی شخصیت کا قطعاً نہیں۔