فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف این اے 84 کے رہنما میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ مک مکائو کی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ،تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کر رہی ہے ،اصولوں پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم حق سچ ،آئین و قانون اور حقیقی جمہوریت کی بات کرتے ہیں حکمرانوں کو قوم کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا تحریک انصاف ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے ،سرگودھا کا ہونیوالا جلسہ مخالفین کیلئے ایک پیغام ہے ،انہوںنے کہاکہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو غیر قانونی قراردینے والے عقل کے اندھے ہیں انہوںنے کہاکہ صوبہ بھرکے فنڈز صرف لاہور پر لگائے جارہے ہیں اب پرپل ٹرین کا منصوبہ بھی لاہور میں لگانے کا حکومتی اعلان عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا اور اس میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو بھی ترویج ملے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا گریڈ بیس کے سرکاری افسر کے سامنے بطور ملزم پیش ہونا پوری نواز لیگ کیلئے شرمناک بات ہے ،ن لیگ کا ووٹر بھی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم کے استعفیٰ دینے کا حامی ہے شہباز شریف نے عمران خان کو 10ارب کی رشوت دینے کی آفر کرکے پانامہ کیس میں اپنے شامل ہونے کا ثبوت دیدیا ہے
فیصل آباد () میونسپل کارپوریشن میں اوزیشن لیڈر چوہدری شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ آگ جب بھجنے لگتی ہے تو ایک مرتبہ بھڑکتی ضرور ہے بالکل اسی طرح اب جبکہ دہشت گردی اپنے آخری دموں پر ہے تو یہ اپنے رنگ دکھانے کی کوشش کررہی ہے مگر پاکستانی قوم کے حوصلے جوان اور وہ ناسوروں کو ہر قیمت پر شکست دینے کے عزم پر قائم ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک ملک ہوگا ،انہوں نے مستونگ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہمارے اتحادی ہیں اگر نہ بھی ہوں تو بھی ہم اس قسم کے سانحات کو قبول نہیں کریںگے ،سابق صدر آصف زرداری کا سانحہ پر(ن) لیگ اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا صرف شیطانی سوچ ہے کیونکہ خود ان کا پانچ سالہ دور اقتدار اس حوالے سے انتہائی خوفناک ہے کیونکہ اسی دور میں روزانہ کی بنیاد پر خودکش حملے ،بم دھماکے ،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور خودکشیوں کے واقعا ت رونما ہوتے تھے تاہم موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور اقتدار کے دوران ان خونریز اور جان لیوا واقعات پر کنٹرول کیا اور عالمی رپورٹ کے مطابق 2013ء سے قبل اور آج ہونیوالی دہشتگردی میں64فیصد فرق ہے لہٰذا آصف زرداری کسی پر الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں اور سوچیں کہ کیا آج بھی وطن عزیز میں وہی اندھیرے ہیں جو ان کے دور میں برپا تھے۔
فیصل آباد ()انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا، جنرل سیکرٹری میاں تنویرریاض، چیئر مین ظفر اقبال سندھو ، سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران خالد محمود ، مرزا دائو ابراہیم ، شیخ زاہد سعید ، خالد محمود قاسمی ، چوہدری غلام سرور ، حاجی شکیل احمد، رانا عبد الحمید، میاں عابد ، شکیل عابد بھٹی اورعرفان منج نے کہا ہے کہ بارش یاآندھی آنے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ موسم بہتر ہونے پر کم ہوجاتی ہے مگر بعد میں ”چار دن کی چاندنی – پھراندھیری رات”والا معقولہ سچ ہوتا دکھائی دینے لگتا ہے، سورج معمولی سی آنکھیں کیا دکھاتاہے بجلی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوجاتی ہے ، بجلی کی اس آنکھ مچولی نے کاروباری زندگی کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر نندی پور پاور پلانٹ اپنی استداعت کے مطابق ٹھیک کام کر رہا ہے،بھکی پاور پلانٹ سے بجلی میسر ہورہی ہے، اب سا ہیوال کول پاور پلانٹ بھی چل پڑا ہے تو پھر ملک میں یہ اندھیر ے کیسے ؟ اعدادوشمار کیمطابق اگر منگلا اورتربیلاپاور پلانٹ ٹھیک کام کرلیں تو ساڑھے 9 ہزار میگا واٹ بجلی ملتی ہے ، یہ دونوں پراجیکٹ بالکل درست بجلی پیدا کررہے ہیں ، حکومت کے لگائے تین سے چار کارخانے بھی بجلی بنارہے ہیں توپھر 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کیو ں کی جارہی ہے ، انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خدارا تجارت کو تباہ نہ کریں اوربلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ قومی خزانے کی سانسیں بحال رہیں اگر ان سانسوں میں کوئی رکاوٹ آئی توخزانہ دم توڑ دیگا ۔