فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عمران خان کے جلسہ کو دیکھ کر حکمرانوں کے ہاتھ پائوں کیوں پھول رہے ہیں۔اتنا بڑا اجتماع تو آج تک کوئٹہ میں کوئی بلوچستان کا قوم پرست رہنما نہیں کر سکا جتنا بڑا اجتماع عمران خان نے کر دکھایا ہے۔یہ ایک عوامی ریفرنڈم ہے جس کا فیصلہ بھی اوپن ہے اور ووٹنگ بھی اوپن،5سال بعد ہمارے قائد جس طرح والہانہ کا استقبال کیا گیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔بلوچستان میں باریوں کی سیاست کرکے بلوچ قوم کو لوٹنے والوں کا اب یوم حساب بہت قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام سیاسی جماعتیں کوئٹہ میں جلسے کرتی ہیں مگر آج تک وہ پنڈال کی 50کرسیاں خواتین سے نہ بھر سکیں مگر تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین کی ہزاروں کی تعداد میں آمد دراصل ایک بہت بڑے اور حقیقی انقلاب کی نوید ہے اور یہ انقلاب آنے سے اب کوئی نہیں روک سکے گا۔رانا جاوید اشرف نے اہل کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نیا پاکستان بنانے کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے اس میں اپنا حصہ ڈال کر جو اقدام کیا ہے اسے اہل پاکستان کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر صوبائی صدر یار محمد رند کی بھی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یار محمد رند نے کپتان کا بہترین کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا ہے جو کہ مستقبل کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔
فیصل آباد( ) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 67کے رہنما و متوقع ایم پی اے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ کل بھوشن کے معاملے میں لیگی حکومت نے نااہلی کی انتہا کرتے ہوئے ایک اہم کیس میں مات کھائی ہے اگر اس کیس میں کسی اچھے وکیل کو بھیجا جاتا جو 90منٹ کے دلائل دے کر جیوری کو مطمئن کرتا تو نتائج الگ آتے مگر نااہلوں نے ایک غیر معروف وکیل کو بھیج کر سبکی کاسامنا کیا ہے وہ کتنا قابل وکیل ہوگا جو ڈیڑھ گھنٹہ ملنے کے باوجود صرف 50منٹ ہی دلائل دے سکا اور وہ بھی ادھورے جس کا ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ۔انہوںنے کہا کہ کل بھوشن کوئی عام ملزم نہیں بلکہ ایک جاسوس ہونے کیساتھ ساتھ دہشتگردوں کا سہولت کا ر بھی تھا ،بھارت جب یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیکر گیا تھا تو پاکستان کو اس کے پیچھے عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا ،اگر پاکستان ایسا کرتا تو عدالت نے اس معاملے کو دیکھنا ہی نہیں تھا اس کے علاوہ بھارت نے جیوری میں اپنا ایڈ ہاک جج دیا تھا ،اگر دیکھا جائے تو اس جج کی موجودگی میں کسی صورت بھی پاکستان کے حق میں فیصلہ نہیں آسکتا تھا اس لئے پاکستان وہاں جانے سے ہی انکار کردیتا اور بھارتی جاسوس کو فوری طورپر پھانسی دیکر قصہ تمام کرتا مگر لیگی حکمران جو نااہلی اور بزدلی میں تمام حدیں پار کرچکے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی خیر کی توقع کرنا اپنے آپ کے ساتھ ظلم کر نے کے مترادف ہے تاہم یہ لوگ یاد رکھیں جس طرح حکمرانوں نے اس کیس میں وطن عزیز کو بدنام کیا عوام اس کا بدلہ عام انتخابات میں ہر قیمت پر لیں گے ۔
فیصل آباد( ) پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل نائب صدر و پی پی 65کے رہنما چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ تین صوبوں ،گلگت بلتستان کے بعد اب بلوچستان والوں نے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے اپنا فیصلہ سناد یا ہے ،کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں آنیوالے عوامی سمندر نے حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ کوئی اور نہیں صرف عمران خان ہی آئندہ انتخابات میں ملکی بھاگ ڈور سنبھالیں گے ،انہوںنے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں بلا شبہ تحریک انصاف بلوچستان سے کوئی سیٹ نہ جیت سکی تھی مگر اب سردار یار محمد رند جیسے منجھے ہوئے اور بہترین سیاستدانوں کی سرکردگی میں تحریک انصاف نے رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بھی تبدیل کی ہوا چلا دی ہے ،ایوب اسٹیڈیم میں لاکھوں افراد کے اجتماع نے آنیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی کی عظیم فتح کی نوید سنادی ہے اب وفاق میں حکومت بنانے کیساتھ بلوچستان میں صوبائی حکومت بھی تحریک انصاف بنائے گی جس کے بعد پسماندہ ترین اور ترقی کی لذتوں سے بہت دور صوبہ کو دیگر صوبوں کے ہم پلہ لاکر یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کریگی ،یہاں کے عوام کو بھی اپنے منشور کے مطابق انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا تاکہ ناانصافی کا دور دورہ ختم ہوسکے ،ظفر اقبال سندھو نے اہل کوئٹہ کی جانب سے عمران خان کا مثالی استقبال کرنے پر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل کوئٹہ نے جو فیصلہ سنایا ہم اس کا ا حترام کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہوںنے جو سوچ کر ایوب اسٹیڈیم میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ہم اس سوچ پر پھول ضرور چڑھائیں گے ۔
فیصل آباد( )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے کہا ہے کہ حکومت نے افغانستان کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیکر ایک مرتبہ پھر دریا دلی کا ثبوت دیا ہے۔بھارتی ایماء پر افغانستان جس طرح پاکستان کیخلاف صف آراء ہے اس پر تو اسے کسی صورت بھی منہ نہیں لگانا چاہیے تھا مگر پاکستان نے افغان عوام کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر افغان حکومت کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو قطعی طور پر نظر انداز کردیا ہے۔اگر اب بھی اشرف غنی کی حوس زدہ آنکھیں نہ کھلیں تو پھر ہم بھی اس کی جانب سے منہ موڑنے پر مجبور ہونگے جس کا تمام تر خمیازہ افغان عوام بھگتیں گے جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین بغیر کسی لالچ کے اور ڈو مور کا مطالبہ کئے بغیر پاکستان کو ترقی کی آخری حدوں تک پہنچا رہا ہے۔پاکستان بھی چین کی ان مہربانیوں کو پورے خطے کی بہتری کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اگر سی پیک منصوبے بھارت میں شروع ہوئے تو دنیا کو بھی 100فیصد یقین ہے کہ خطری ملک پاکستان تو کیا افغانستان کو بھی نزدیک نہیں آنے دیتا مگر پاکستان نے پورے خطے کیلئے ان منصوبوں کو اوپن کیا۔آج پوزیشن یہ ہے کہ روس جیسا ملک بھی اس گیم چینجر تاریخ ساز منصوبے کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔اس کے علاوہ 60کے قریب ممالک یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔خواجہ محمد اسلام نے مزید کہا کہ افغان حکمران پاکستان کی اس پیشکش کو آخری اور فائنل پیشکش سمجھتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرے اور بھارتی اشاروں پر ناچنے کا سلسلہ بند کردے اس میں اس کی بھلائی اور افغان عوام کیلئے بہتری ہے۔
فیصل آباد() انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ،چیئرمین چوہری ظفر اقبال سندھو ،نے ماہ رمضان کو رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کاروباری برادری سے اپیل کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری کی بجائے مخلوق خدا کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں، ایک مشترکہ بیان میں تاجر رہنما نے کہا کہ ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ انسانوں پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتے ہیں اسلئے محبوب خداۖ کی امتی ہونیکے باعث ہمیں اس مہینے میں اپنا منافع انتہائی کم کرکے خلق خدا کی دعائیں سمیٹنی چاہیں ،اشیائے خوردونوش ،سبزیاں اورر پھل فروخت کرنیوالی تنظیموں کے عہدیداران ،آڑھتیوں اور کریانہ مرچنٹس کو خوردہ قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں لانے کیلئے پوری کوششیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ اور پیغمبر اسلامۖ کی تعلیمات کی روشنی میں کم وسائل والے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں تاکہ وہ اطمینان اور سکون کیساتھ روزے رکھ کر مذہبی فرض کی بجا آمدی یقینی بناسکیں ۔انہوں نے احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو بھی انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرعام کھانے پینے سے گریز کیساتھ مشروبات ،پھلوں اور کھانے فروخت کرنیوالوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہونے کیساتھ اللہ تعالیٰ اور حضور اکرمۖ کے احکامات کی اہمیت کا بھی انداز ہوسکے یورپ کے لوگ اپنے مذہبی تہواروں پر قیمتیں آدھی کر سکتے ہیں تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکت