کراچی کی خبریں 21/9/2016

Eid Millan of SLIP

Eid Millan of SLIP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی فوج اور اعلیٰ دفاعی حکام کی جانب سے پاکستان کیخلاف کاروائی و جنگ کی دھمکیوں اور مودی حکومت کی جانب سے فورسز کو تیار رہنے کے حکم پرپاکستانی عسکری قیادت کی جانب سے ملک وقوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار و مستعد رہنے کے عندیہ اور دشمن کے تمام عزائم کو ناکارہ بنانے کے عزم پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے کہا ہے بھارت ‘ مودی سرکار اور بھارتی سرکاری دہشتگرد تنظیم ”را “ اس خوش فہمی نہ رہے کہ ان کی سازشوں اور دہشتگردی سے پاکستان اس قدر کمزور ہوچکا ہے کہ بھارت ہم پر حملہ آور ہوسکتا ہے یا قوم اس قدر انتشار و نفاق کا شکار ہوچکی ہے کہ کسی ملک کیلئے پاکستان پر حملہ آسان ثابت ہوسکتا ہے بھارتی ‘ امریکی ‘ سامراجی اور اندرونی غداروں کی سازشوں کے باوجود الحمد اللہ پاکستان ایثار و قربانی کے جذبہ سے سرشار ایسی جری و بہادر افواج رکھتا ہے جس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور حب الوطنی ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہیں اور قوم تمام تر اختلافات کے باوجود افواج پاکستان کیساتھ اور تحفظ وطن کیلئے ہمہ وقت متحدہیں اسلئے بھارت اور مودی درکار اس بات کو یاد رکھے کہ پاکستان کیخلاف ہر قسم کی جارحیت اسے انتہائی مہنگی پڑے گی اور اسے 1965ءسی زیادہ بدترین و بھیانک شکست‘ ہزیمت اور نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ ‘ جونا گڑھ والنٹیئر کور اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے اشتراک و اتحاد سے یوم یکجہتی جونا گڑھ آج منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی کی میزبانی میں کتیانہ میمن ہال باالمقابل بانٹو امیمن اسپتال کھارادر میںآج شام 6بجے محمد فاروق سانگانی اور فیروز احمد صدیقی کی صدارت میں ہوگی جس میں گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر پٹی والا عرف سورٹھ ویر خصوصی و فکر انگیز خطاب کے علاوہ جونا گڑھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی اعلان بھی کرینگے جبکہ فاروق سانگانی ‘فیروز احمد صدیقی ‘الطاف ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘فاروق میمن ‘ روزینہ خان روزی ‘کلثوم شمع ‘ فاطمہ میمن ‘ یاسین خان مہران والا و دیگر مسئلہ جونا گڑھ پر روشنی ڈالنے کیساتھ کمیونٹی کو درپیش مشکلات و مسائل پرکے حوالے سے بھی خطاب کرینگے جبکہ تقریب کے دیگر مہمانوں میں صدیق زری والا ‘ محمد علی گھانچی ‘ عارف عرب ‘ سلیم لودھی ‘ مصطفی خان ‘محمد حسین کٹویلیا ‘ عبدالرحمن ترک ‘ اقبال ہنگورہ ‘ یونس شیخ ‘ سید معین باپو ‘ مجید باپو اونا والا ‘ یونس سایانی اور جونا گڑھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین و جماعتوں کے عہدیداران شامل ہوں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کے دیہی علاقوں میں صحت کی ناکافی سہولیات اور شرح خواندگی میں کمی کے باعث امراض و ہلاکتوں کی شرح بہت زیادہ ہے ان حالات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز دیہی علاقوں کی خواتین وبچوں کے طبی مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کررہی ہیں مگر افسوس کہ حکمران طبقات کی کرپشن و نااہلی کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی مسائل کا شکار ہیں جو ان کے فرائض کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران طبقات فوری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تحفظات پر توجہ دیتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرکے قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی صحت اورانسداد پولیو مہم کو متاثر ہونے سے بچائیں ۔ حکومت اور محکمہ صحت کے حکام بالا کو چاہیے کہ وہ بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو واجبات کی ادائیگی ‘سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ بنیادی صحت کے پروگرام کو بلاتعطل جاری رکھاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے وزیراعظم کی جانب عالمی رہنماﺅں کی توجہ مبذول کرانے کی گزشتہ روز ایک زبردست کوشش کی۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کو لکھے خط اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں میں کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر توجہ مبذول کراتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے دباﺅ ڈالنے کے مطالبہ کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن کو قوم‘ سیاست دانوں اور میڈیا کو مسئلہ کشمیر کیلئے وقف کرکے مسئلہ کشمیر کو مین ایشو کے طور پر اجاگر کرنا چاہئے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کی پاکستانی کوششوں کو اقوام متحدہ میں مثبت ردعمل مل سکے۔