فیصل آباد کی خبریں 5/9/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور پی پی 67سے متوقع ایم پی اے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت عوام کی امیدوں کا محور ہے اور آصف علی زرداری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، جب بھی وہ لاہور آتے ہیں تو نمائشی سیاستدان پریشان ہوجاتے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی میں پختہ سوچ کی حامل سیاستدان ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے عید کی نماز کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ ووٹ کی حرمت کا درس دینے والے اس وقت کہاں تھے جب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری ہوا ،آ مریت کی چھتری تلے پروان چڑھنے والوں کو سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں،انہوں نے کہاکہ بے نظیر نے ان گنت بار کہا کہ ہمیں دھوکہ سے ہرایاگیا لیکن اس وقت سب خاموش رہے ، آج اگر کسی جماعت پر مشکل وقت آگیا ہے تو اسے ووٹ کی حرمت یادآگئی ہے ، ہر سیاسی جماعت ووٹ کی حرمت کے لئے کام کرے تو ووٹ کا تحفظ ہوسکے گا لیکن اپنے پر مشکل وقت آنے پر یہ ووٹ کی طاقت اور تقدس کا نوحہ پڑھنا درست نہیں ، سیاسی جماعتیں ہمیشہ ووٹ کی اہمیت کاخیال رکھتی ہیں لیکن کچھ سیاستدان اس وقت ہی ووٹ کی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرتے ہیں جب وہ مشکل وقت میں ہوتے ہیں

فیصل آباد ( ) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ عید الفطر اور دیگر مذہبی و قومی تہواروں کی طرح عید الاضحی کی بھی پر امن گزر جانا وطن عزیز پر اللہ پاک کی خاص مہر بانی کا نتیجہ ہے جس طرح عید سے ایک روز قبل فیصل آباد سمیت ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کی ایڈوائز ری جاری کی گئی تھی اس نے 20کروڑ سے زائد عوام کو بے چین کردیا تھا تاہم وزارت داخلہ اور سیکورٹی فورسز کی بہترین ارو جاندار پالیسیوں وحکمت عملی کے نتیجہ میں کراچی کے علاوہ ملک بھر میں کوئی بھی ناخواشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر ہم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن ہی ہے جس نے ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے دن رات ایک کردئیے ہیں اور اس میں 85فیصد تک اسے کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ،کراچی میں ہونے والا واقعہ پولیس کی نااہلی تو ہوسکتی ہے تاہم وفاقی یا صوبائی حکومت کی اس میں کوئی غلطی یا ذمہ داری نہیں ہے ،دشمن بھیس ہی اس قسم کا بدل کر میدان میںآتا ہے کہ اسے پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوجاتا ہے تاہم حکومت اور پاک فوج ایسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشا ء اللہ بہت جلد امن کا سورج طلوع ہوگا جس کے بعد یہاں ہر طرف امن و آتشی ہوگی ۔

فیصل آباد ( )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئر مین سٹی کونسل 150ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ عید کے تینوں روز ملک بھر میں کوئی خاص ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنا حکومت بالخصوص وزارت داخلہ کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،کراچی میں متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والا حملہ بلاشبہ افسوس ناک واقعہ تھا تاہم اس کے علاوہ اور کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا اس کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی پولیس اور انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر عوام حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے شکر گزار ہیں انہونے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک اور اس میں رہنے والے تمام افراد امن پسند ہیں ان کی خواہش صرف یہی ہے کہ یہاں سے ملک دشمنوں کا مکمل صفایا ہوا اور ہر طرف امن اور آتشی کا دور دورہ ہو،چند مفاد پرست یہاں فرقہ واریت کا بیج بونے کی گھنائونی سازشیں کررہے ہیں تاہم عوام ان کو ہر سطح پر ناکام بنانے کیلئے کل کی طرح آج بھی متحرک ہیں انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف چاہتے ہیں کہ صوبہ بھر میں فرقہ کی بنیاد پر کوئی مسئلہ یا مسائل نہ ہوا اور ہم سب ملکر وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے متحد ہوکر افواج پاکستان کا بازوبنیں تاکہ وہ لوگ جو وطن عزیز کو دہشت گردی کی بھٹی میں جھونکنا چاہتے ہیں ان کا قلع قمع کر نے میں مدد حاصل ہوسکے ۔