فیصل آباد کی خبریں 14/12/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے شہری تنظیم کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے عید میلاد النبیۖ کے حوالے سے کہا ہے کہ امن و اتحاد کا راستہ ہی رسولۖ کی اطاعت اور فرمانبرداری کا راستہ ہے۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہمیں فروعات سے نکل کر ایک قوم بننا ہوگا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں عوام کے حالات دگرگوں ہیں’ بیروزگاری’ تنگدستی اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیگی حکومت ملک میں وسائل کی مساوی تقسیم میں ناکام ہو گئی ہے یوں لگتا ہے کہ حکومتیں صرف اشرافیہ کا تحفظ کرتی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے اس جماعت میں ایک مضبوط گروپ نوازشریف کیخلاف لاتعلقی کا اعلامیہ جاری کرنے کے لیے تیاری مکمل کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پیپلز پارٹی پی پی 67 کے راہنما چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے سلسلہ میں پانامہ حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ‘ اگر حکمران نہ مانے تو ان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ بلاول بھٹو نے درست کہا 2018 ء میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی’ وفاق کا آئینی فرض ہے وہ سندھ سمیت چاروں صوبوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائے’ ان خیالات کااظہار انہوںنے پی پی 67 کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران نیشنل ایکشن پلان کا راستہ روکے ہوئے ہیں’ اگر خدانخواستہ شریف برادران دوبارہ اقتدار میں آئے تو شدت پسند دوبارہ منظم ہوں گے اور ہمارے فوجی جوانوں اور شہید شہریوں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائے گی’ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت وفاق کی علامت اور صوبوں کے حقوق کی علمبردار ہے ۔ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو واقعی چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں۔