فیصل آباد کی خبریں 19/4/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،پسے ہوئے طبقات آئندہ انتخابات میں باریاں لینے والوں سے پیچھا چھڑانے کا اٹل فیصلہ کرچکے ہیں ،حکمران خاندان اچھی طرح جان لے اب چور مچائے شور اور مٹی پاؤ کے فارمولے کارگر ثابت نہیں ہونگے اور انہیں ہر صورت کٹہرے میں آنا ہوگا، موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بادشاہت کا نظام قائم کررکھا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی انا کی تسکین کے منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پانامہ کے شور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے ،حکمران صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ خود علاج کروانے بیرون ملک چلے جاتے ہیں ،تحریک انصاف عوام کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور یہی وہ ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر ہر شعبے کے ماہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ہوم ورک کریں اور اللہ تعالیٰ نے جب بھی موقع دیا تو اقتدار میں آکر تعلیم ،صحت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بغیر وقت ضائع کئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( )انصاف بزنس فورم کے صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو، چیئرمین اجمل چیمہ، جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ، سینئر وائس چیئرمین رانا سکندراعظم ودیگر عہدیداران ریاض کمو کا ، میاں معین الدین ، حسن نیا زی ، کامران گیلانی ، حسن نیا زی ، مدثر جواد ، ظفر نیازی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما نوشتہ دیوار پڑھ لیں آئندہ عام انتخابات ان کیلئے بہت مشکل ہوں گے ،عمران خان کی جدوجہد سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2018ء میں عوام کو باتوں کے بل بوتے بیوقوف نہیں بنایاجا سکے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کی حل کی بجائے شعبدہ بازی کے منصوبوں پر توجہ دی ۔۔ انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کے رہنمائوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے کہ آئندہ عام انتخاب ان کے لئے آسان نہیں ہوں گے اور یہ با ت بھی درست ہے کہ 2018ء میں عوام کو صرف باتوں کے بل بوتے پر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا اور پانامہ زدہ حکمران جیل میں ہو نگے۔