فیصل آباد کی خبریں 16/7/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے سیکرٹری ویلفیئر اور امیدوار پی پی 51 لقمان چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ،کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیکر انہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ کسی کرپٹ کے حامی نہیں جبکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے انہوںنے واضح کردیا کہ وہ کسی بھی کرپٹ شخص کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ،انہوںنے کہاکہ قائد تحریک عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کے دوران بھی چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی اور وہ آج بھی اسی دعوت پر قائم ہیں امید ہے چوہدری نثار عنقریب کرپٹ برادران کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے جس کے بعد ن لیگ قصہ پارنیہ بن جائے گی ،انہوںنے کہاکہ صرف چوہدری نثار ہی نہیں بلکہ ن لیگ کے وہ عہدیداران جن پر آج تک کرپشن کا کوئی داغ لگا ہے نہ الزام وہ بھی ان نام نہاد شریفوں سے اپنی جان چھڑانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ نے لیگیوں کے دل توڑ دئیے ہیں جبکہ وہ لوگ جنہوںنے 2013ء کے انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دئیے تھے وہ بھی آج اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں امید ہے آئندہ انتخابات میں عوام اپنی غلطی کو نہیں دہرائیں گے اور تحریک انصاف کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

فیصل آباد( ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ اور سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پارلیمانی رہنمائوں کی بیٹھک میں وزیر اعظم کے استعفے پر اتفاق ہورہے ،میڈیا میں اختلافات بارے جو افواہیں سرگرم ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پاکستان کی تمام اپوزیشن محب وطن ہے اور وہ کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ویسے بھی کوئی بھی اپوزیشن حکومتی کرپشن کی کسی صدارت بھی حمایت نہیں کرسکتی ،اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر نے بارے مشورہ دیا تھا تاہم وزیر اعظم کی روانگی کیلئے وہ بھی ایک پیج پر تھے ،انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کی خوشخبریاں سنانے والے چوہدری نثار نے بھی اصل دہشت گردی کی پہچان کرلی ہے اسی لئے وہ اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے وزیر داخلہ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہہ کر شریف برادران کی نام نہاد شرافت کا پول کھول دیا ہے لہذا ثابت ہوچکا کہ دونوں بھائی تنہا رہ گئے ہیں جو لوگ ان کا ساتھ دے رہے وہ حقیقت میں اپنی کرپشن کو شیلٹر دینا چاہتے ہیں مگر وہ بھی ناکام رہیں گے ،انہوںنے کہاکہ نوازشریف کا جانا ٹھہر چکا ہے اس میں اب کوئی دو رائے نہیں ہے ،ان کے جانے کے بعد شہباز شریف کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوجائے گا تاہم کمیشن شریف بڑے کے بغیر ایک دن بھی نہیں چل سکتا اس لئے ہوسکتا ہے کہ نواز کے جاتے ہی شہباز بھی اڈاری مار جائے ۔

فیصل آباد ( سٹی رپورٹر)انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ،جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ،چیئر مین ظفر اقبال سندھو ،سینئر نائب صدر طارق محمود قادری و دیگر عہدیدران رانا خالد محمود ،،مرزا دائود ابراہیم ،چوہدری غلام سرور ،حاجی شکیل احمد ،میاں عابد ،رانا عبدالحمید ،شکیل عابد بھٹی ،خالد محمود قاسمی ،میاں ابوبکر جواد شیخ زاہد سعید اور رانا عرفان منج نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست کر نے والے دراصل ملک وقوم کو کسی صورت بھی اندھیروں سے نکلتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کی خواہش ہے کہ وطن عزیز میں اسی طرح اندھیروں کا راج رہے ،انہوںنے کہا کہ شائد وطن عزیز میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو اس معاملے میںچاروں صوبوں کو اعتماد میں لے سکے تاکہ ہمارا جو اربوں کیوسک پانی ہر سال سمندر برد ہوجاتا ہے وہ بچایا جاسکے ،انہوںنے کہاکہ اس وقت جتنی بھی پارلیمانی پارٹیاں سیاست میں موجود ہیں ان کو اس معاملے میں از خود آگے آنا چاہیے اور اس معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ،اگر کالا باغ ڈیم تعمیر ہوجاتا ہے تو عوام کو بجلی بھی سستی اور وافر مقدار میں ملے گی حتیٰ کہ پاکستان فالتو بجلی کسی بھی ملک کو فروخت کرسکے گا ،اگر اس جانب فوری توجہ دی جائے تو پاکستان کو زرمباد لہ بھی حاصل ہوگا جس سے قومی خزانے کو بھر نے میں مدد ملے گی ،تاجر برادری اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر نے کیلئے تیار ہے ،تمام سیاستدان دل میں سے اختلافات نکال کر میدان میں نکلیں محب وطن تاجر ان کو ویلکم کریں گے ۔