فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے’یہ ایسے اقدامات ہونگے کہ آئندہ وفاق میں کوئی بھی حکومت بنائے تو تجارتی خسارے کا کسی کو سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)بالخصوص میاں نواز شریف کی پالیسیوں کا محور صرف وطن عزیز کا مفاد ہے۔آج تک ہمارے قائد نے اپنے ذاتی مفادات کو کبھی ترجیح نہیں دی ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے اور قوم کی حالت بدل رہی ہے۔وہ لوگ جو کل تک ایک وقت کی روٹی کیلئے مارے مارے پھرتے تھے آج وہ تین وقت کا کھانا انتہائی کم خرچ میں کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر ایسے موجود ہیں جو مصنوعی مہنگائی کا موجب بنتے ہیں مگر حکومت ان کو بھی گل کھلانے کا موقع نہیں دیگی اور بہت جلد ان کو قابو کرکے عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کریگی’آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر (ن) لیگ مثالی کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنا کر خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 67کے رہنما چودھری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ اگر قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا اور پی پی 67کا ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ میں یہ سیٹ بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر قیادت کو گفٹ کروں گا۔ پی پی 67پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔یہاں سے پی پی کی ٹکٹ سے جیت کر نام نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں کے حمایتی بن گئے مگر ہمارے خون میں یہ شامل نہیں ہم تو جس کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں بس اسی کے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری عوامی رابطہ مہم ایک طویل عرصہ سے چل رہی ہے۔حلقہ کے عوام جس محبت سے مجھے نواز رہے ہیں وہ کسی اثاثے سے کم نہیں ہے۔میرا قیادت سے وعدہ ہے کہ میں دعوے کرنے کی بجائے عملی طور پر یہ سیٹ جیت کر دکھائوں گا۔اس کے بعد اس حلقے کی تمام تر محرومیوں کا خاتمہ کرنا میرا مشن اولین ہوگا۔چودھری نجف ضیاء وڑائچ نے مزید کہا کہ تمام تر وسائل اور بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنیوالی (ن) لیگ کے ایم پی اے موصوف اس حلقہ سے جیت کر مکمل غائب ہو گئے ہیں۔مگر میں اس حلقہ کو اپنا گھر تصور کرتا ہوں اور کوشش ہوگی کہ اپنے گھر کو ایسے سنواروں کہ اس کا کوئی مسئلہ نہ رہے ‘اسے اپنے گھر کی طرح جازب نظر بنائوں گا اور لوگ اس حلقہ کی مثال دیا کریں گے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ قیادت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر مگر اس حلقہ سے ٹکٹ کا فیصلہ زمینی حقائق دیکھ کر کیا جائے تاکہ بہترین رزلٹ حاصل کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہ آئے۔