فیصل آباد: متوقع سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ پاکستان ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا، جو بھی اس کے خلاف ہرزہ سرائی کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں گے۔ الطاف حسین جو کہ اب پاکستانی سہری نہیں بلکہ برطانیہ کی شہریت رکھتا ہے اسے کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے پیارے ملک کیخلاف نعرے لگوائے۔ میڈیا ہائوسز پر حملے کھلی دہشتگردی ہے جبکہ اس ”مینڈے” کی آواز پر لبیک کہنے والے بھی دہشتگرد کہلوائیں گے لہٰذا جن لوگوں کو حراست میں لیکر 8گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا ان کو دوبارہ حراست میں لیا جائے اور الطاف نامی کم ظرف انسان سمیت ان تمام افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی نہیں بلکہ لسانی تنظیم ہے جس نے گزشتہ 30برسوں سے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ روزانہ شہر قائد کی سڑکوں پر خون بہایا جاتا ہے۔ بھتہ مانگنا اور وصول کرنا معمول تھا تاہم رینجرز نے انتہائی قلیل عرصہ میں یہاں کی روشنیاں بحال کیں۔ اب رینجرز کی محنت اور قربانیاں کو زنگ لگانے کی کوششیں ہو رہی ہیں جنہیں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹراسد معظم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کے فیصلے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکطرفہ کارروائی قراردیا ہے’ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ چند گھنٹے قبل تخت لاہور کے رکن حمزہ شہباز جہلم گئے اور دو جلسوں سے خطاب کیا مگر ان کو کسی نے نہیں پوچھا مگر جیسے ہی عمران خان ادھر پہنچے تو الیکشن کمیشن کو قانون یاد آگیا اس قسم کی یکطرفہ کاروائیاں الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ(ن) کا حصہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کس طرح کی جمہوریت ہے کہ جس میں حکمرانوں کو ہر کام کی اجازت حتیٰ کہ اسے کرپشن کرنے کی بھی کھلی چھٹی ہو مگر اپوزیشن یامخالفین کو اُف تک کہنے کی اجازت نہیں ملتی ‘ یہ جمہوریت نہیں بلکہ بدترین آمریت کی بدترین شکل ہے اور ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں’ ڈاکٹراسد معظم نے مزید کہا کہ حکمران ٹولہ جو مرضی کرلے اب 3 ستمبر کو انسانوں کا ایک سمندر ہوگا جو لاہورکا رخ کرے گا اور یہ سمندر ہر کرپٹ ‘ چور’ ڈاکو ‘ رسہ گیر کو بہا لے جائے گا ‘ اب ملک لوٹنے والوں کا وقت قریب آگیا ہے ‘ 9 دن رہ گئے ہیں حکمران اچھی طرح مساج کر والیں کیونکہ اب وہ بچیں گے نہیں’ اب ان کا مقدر اقتدار یا کرسی نہیں بلکہ ان کا اصل مقام جیل ہوگا جہاںان کودرجہ چہارم کی سہولیات ملیں گی اور یہ مچھروں کے ساتھ ”لڈو” کھیلیں گے۔
فیصل آباد ( )انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اورمسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے نومنتخب سٹی میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے میڈیا کے سامنے خود کو بے گناہ کہنے کو عوام کی آنکھوں میںدھول جھونکنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں 12 مئی کے سانحہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے میڈیا کے سامنے آتے ہی کبوتر کی طرح آنکھیں پھیر گئے مگر وہ جس کے پیروکار ہیں اس کی رگ رگ میں جھو ٹ اور لسانیت بھری ہوئی ہے اس لیے جس طرح عوام اس کا یقین نہیں کرتے اسی طرح میئر کراچی پر بھی اعتماد نہیں کرتے’ انہوں نے کہا کہ وطن کیخلاف نعرے لگانیوالی سیاسی جماعت کے کسی بھی بندے کے منہ سے اپنی بے گناہی کے الفاظ معیوب سے لگتے ہیںمیڈیا ہائوسز پر حملے’ فورسز کے ہیڈکوارٹر ز پرچڑھائی کے احکامات دینے والے ”مینڈے”کے ساتھی بھی اسی طرح کے ہی ہوسکتے ہیں’ اس لسانی تنظیم کے کسی بھی فرد کا میئر کراچی منتخب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے’ جو شخص اپنا جرم قبول کر رہاہے اسے الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا باعث افسوس ہے بحرحال ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے حکومت نے وسیم اختر کے الیکشن لڑنے کوچیلنج نہیں کیا ‘ تاہم یہ سب بہت اچھا نہیں ہے ہمیں ایسی قانون سازی کرنی چاہیے کہ کوئی مجرم اور اعتراف جرم کرنے والا کسی منافع بخش عہدے پر نہ آسکے ورنہ پاکستان کے ہر شہر میں اشتہاری’ مفرور’ قاتل اوردہشت گرد میئر’ ڈپٹی میئر اورچیئرمین بن جائیں گے۔