فیصل آباد : پانامہ کیس سے وزیراعظم نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود انہوں نے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں کیا اور عدلیہ کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، پانامہ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہ ہوا تو جمہوریت کی بقاء اور ملک کی سلامتی کے لئے ہم میدان میں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار اقلیتی کونسلر سی سی108 کامران شرف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ عمران خا ن نامہ ہے جسے تمام باشعورعوام مسترد کرچکے ہیں ن لیگ کا جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ ہرحوالہ سے درست ہے وز یر اعظم کسی بھی مستعفی نہیں ہو ں گے کیونکہ و ز یر اعظم اور ا ن کے بچوں نے کوئی بد عنوانی نہیں کی ہے جے آئی ٹی رپورٹ ردی کا ٹکرا ہے جسے کسی صور ت بھی قبو ل نہیں کیا جا ئے گا پوری قو م جا نتی ہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ا س وقت پاکستا ن کو معاشی اور اقتصا د ی طور پر مستحکم کر نے کی کامیاب جدوجہد کر ر ہے ہیں اسی جدوجہد کی سزا دینے کیلئے ا ن کے خلا ف سازشوں کا بازار گر م جو بر ی طرح نا کا م ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے نے تین خطوط لکھے ہیں جن کو تسلیم کیا گیا ہے، جب جے آئی ٹی دبئی سیرسپاٹے کے لئے جا سکتی ہے تو اسے قطر جانے میں کیا پریشانی ہے، آمر پرویز مشرف خوفزدہ ہے اور پاکستان واپس آنے کے لئے تیار نہیں لیکن اپنے بغل بچے عمران خان کے ذریعے جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، انہواںنے کہا کہ سازشیں کرنے والے خبردار رہیں کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور میاں نوازشریف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
فیصل آباد( )پاکستان مسلم لیگ ن انجمن تاجران آڑھتیاں غلہ منڈی صدر حاجی آصف اسلم فنانس سیکرٹری ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن میاں نواز شریف خاندان کہیں سرخر ہو گئی ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں ۔وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کا اربوں ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج وزیراعظم نوازشریف کی قیادت اورپالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے ۔36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میںکی جاری ہے ۔چین کی بے مثال سرمایہ کاری کے تحت پاکستان بھر میں کوئلے، شمسی،ہائیڈل اوردیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہیںاور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پیاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی بحران کے خاتمے سے ملک کا قریہ قریہ اور ہر گاؤں روشن ہوگا۔پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوگا اوراپنی منزل حاصل کرے گا۔بجلی بحران کے خاتمے سے اندھیروںمیں بھٹکتی قوم کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔
فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف این اے75امیدوار قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر ہندل نے کہا ہے کہ ریکارڈ میں ردو بدل کرنا بڑا جرم ہے اس پر شریف خاندان کو 14 سال قید بھی ہوسکتی ہے وزیر اعظم کیس ہار چکے ہیں معزز عدالت کے دو جج پہلے ہی ان کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ جے آئی ٹی نے بھی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے زمینی حقائق اور حکومتی وزراء کے طرز عمل سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فیصلہ شریف برادران کیخلاف ہونے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوگوں کی بڑی تعداد کا شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ قوم ن لیگ سے تنگ آچکی ہے کیونکہ ن لیگ نے عوام سے کئے کسی وعدے کی تکمیل نہیں کی ساڑھے 4 سال کے دوران جس طرح شریف برادران نے توانائی کے منصوبوں کے افتتاح کئے ہیں ان منصوبوں سے بجلی تو پیدا نہ ہوسکی تاہم اشتہارات کے ذریعے پاکستان میں اتنی وافر مقدار میں بجلی موجود ہے کہ یہ پڑوسی ملکوں کو بھی دی جائے تو بجلی ختم نہ ہوئے شریف خاندان کی تمام ترقی ٹی وی’ اخبارات کے اشتہارات تک محدود ہے جن ٹھیکیداروں نے منصوبے شروع کئے ہیں ان ٹھیکیداروں کی 70 فیصد ادائیگیاں رُکی ہوئی ہیں جس سے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا رُک جانا لمحہ فکریہ ہے
فیصل آباد( )مجلس وحدت المسلمین صوبائی تعلیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری امن کمیٹی ممبر فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دنیا میں امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیںہے ۔ ہرریاست اورہرفرد عالمی ضمیر کی بیداری کیلئے اپناکرداراداکرے اوراقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔اس شیطانی تکون کاجنگی جنون انسانیت کے مستقبل اورامن وآشتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ان ملکوں کا اسلام کے بارے میں شدیدتعصب اوران کی مسلمانوںکیخلاف مہم جوئی کسی سے چھپی ہوئی نہیںہے۔انڈیا بھی آئے روزپاکستان کومشتعل کرنے کی نیت سے ایل اوسی پرفائرنگ کرکے بیگناہ پاکستانیوں کوموت کے گھاٹ اتارتارہتا ہے، بھارتی بربریت کے نتیجہ میں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی مزید برداشت نہیں کی جاسکتی۔ یہودوہنودطاقت سے مسلمان پرغلبہ نہیں پاسکتے تھے لہٰذاء یہ کئی دہائیوں تک ہماری کمزوریاں تلاش کرتے رہے ،انہوں نے ہمارے درمیان نفاق کابیج بویا،نااہل عناصر سیاسی کوقیادت کی صورت پاکستانیوں پرتھوپ دیا اور اب باری باری ہمیں اپنے ظلم کانشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی ،بے بسی اوربے حسی درحقیقت اقتدارسے غیرمعمولی محبت کاشاخسانہ ہے۔حدیث نبوی ۖ کامفہوم ہے ” پست ہمتی کے سبب تمہارے دشمنوں کے دل سے تمہارارعب نکل جائے گااورتمہارے دلوں میں پست ہمتی گھر کرلے گی اورپست ہمتی دنیا سے محبت اورموت سے نفرت کر نے کے نتیجہ میں آئی گی”،مسلم حکمران شیطانی تکون کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے کوسہارادیں جبکہ ہارجیت کی بات اللہ تعالیٰ پرچھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ جس انسان کاضمیر زندہ نہ ہووہ کسی مرد ے کی طرح ہے ۔اگر مسلمان حکمرانوںکی بے حسی ختم نہ ہوئی توروزمحشر ان کاگریبان شہید فلسطینی ،برمی اورکشمیری بچوں،عورتوں اورنوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیطان اسرائیل کوطاقت کے زورپرروکاجائے،امریکہ کوبھی دوٹوک پیغام دینے کاوقت آگیاہے