فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کو بارہ اکتوبر کو دھوبی گھاٹ گراونڈ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بارہ اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد عوامی تحریک کے فیصل آباد کے عہدیداروں کی جانب سے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی حکومت کو درخواست دی گئی تھی۔
ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے عوامی تحریک کو مشروط طور پر جلسے کی اجازت دیدی۔
ڈی سی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی جس پر عوامی تحریک کی جانب سے پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔