فیصل آباد پولیس کو (ای میل) کے ذریعے ملنے والی، 113 درخواستیں میں سے30 پر مقدمات درج
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر(ای میل)کے ذریعے ملنے والی اب تک 113درخواستیں کی سکروٹنی عمل میں لائی گئی جس پر 30مقدمات درج کرلئے گئے عوامی حلقوں نے فیس بک، ٹویٹر اور ای میل کے ذریعے ای پالیسنگ کی شروعات کو خوش آیندہ قرار دیتے ہوئے اسے پولیس میں تازہ ہوا کا جونکا قرار دیا ہے اور اس امر پر حیرت اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فیڈ بیک کے ذریعے بتلایا ہے کہ تمام مقدمات ابتدائی چھان بین اور بغیر سفارش کے درج کئے گئے ہیں۔
سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تھانہ اور دفاتر پولیس نہ جا سکنے والے اور بیرون ملک میں مقیم افراد اپنے مسائل crime.report@faisalabadpolice.gov.pk پربھجوا سکتے ہیں جن پر کی گئی کاروائی تمام تفصیلات ان کے لیپ ٹاپ پر متعلقہ ایڈریس کے ذریعے بھجوادی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com