فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پولیس نے غنڈہ گردی کی حد کردی، اسکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علم کو پولیس چوکی میں کئی روزقید رکھا، برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ تھانہ ملت ٹاون کے پولیس اہلکاروں نے سمن آباد کالج کے اسکالر شپ رکھنے والے نوجوان منصور کو 12 روز قبل حراست میں لیا۔
اور اسے ایک پولیس چوکی میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے اور وارداتوں کا اعتراف کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس دوران نوجوان کو جب ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تو مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وہ پولیس کے کہنے پر بیان دے رہا ہے جس پر منصور کے خلاف مقدمے ختم کرتے ہوئے اسے رہاکر دیا گیا اور عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تاہم ابھی تک کسی پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔