فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، شہریوں کو لوٹنے والے تین ڈاکو ہلاک

Police

Police

فیصل آباد (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقے 237 ج ب میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھتے ہیں ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے تینوں کی لاشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔