فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
فیصل آباد کےع لاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت کی جس پر گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دیگر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد شہید پولیس اہلکار اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فوری طور پرکارروائی شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ دہشت گردو ں کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔