فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین اشتہاری ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل جڑانوالہ کے علاقے روڈالہ روڈ پر اشتہاری ملزمان کی اطلاع پرایک گھر پرچھاپا مارا گیا۔
اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ اشتہاری ملزمان ایک ماہ قبل تاندلیانوالہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ ملزماں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔